جل گنگا جل سنوردھن مہم صرف حکومت کی نہیں، بلکہ ہر شہری کی مہم ہے: نائب وزیراعلیٰ دیوڑا
نائب وزیراعلیٰ دیوڑا نے پشوپتی ناتھ مندر احاطے سے جل گنگا جل سنوردھن ابھیان کا کیا آغاز بھوپال، 19 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے نائب وزیراعلیٰ جگدیش دیوڑا نے کہا کہ پانی ہی زندگی کی بنیاد ہے اور موجودہ وقت میں پانی کو بچانا انتہائی ضروری ہو گی
نائب وزیراعلیٰ جگدیش دیوڑا نے جل گنگا جل سنوردھن ابھیان کا آغاز کیا


نائب وزیراعلیٰ دیوڑا نے پشوپتی ناتھ مندر احاطے سے جل گنگا جل سنوردھن ابھیان کا کیا آغاز

بھوپال، 19 مارچ (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے نائب وزیراعلیٰ جگدیش دیوڑا نے کہا کہ پانی ہی زندگی کی بنیاد ہے اور موجودہ وقت میں پانی کو بچانا انتہائی ضروری ہو گیا ہے۔ ’’جل گنگا جل سنوردھن ابھیان‘‘ کے ذریعے ضلع میں آبی ذرائع کے تحفظ اور ان کی بحالی کے لیے وسیع سطح پر کام کیے جائیں گے۔ یہ مہم 30 جون 2026 تک جاری رہے گی۔

نائب وزیراعلیٰ دیوڑا نے پیر کو مندسور میں واقع بھگوان پشوپتی ناتھ مندر احاطے سے ’’جل گنگا جل سنوردھن ابھیان‘‘ کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تحفظِ آب کی سمت میں ایک اہم پہل کرتے ہوئے مندر احاطے میں عام لوگوں کی سہولت کے لیے تعمیر کردہ پیاو کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کے تحت تالابوں، ندیوں، کنووں، باولیوں سمیت دیگر روایتی آبی ڈھانچوں کی مرمت اور بحالی کی جائے گی۔ ساتھ ہی ان آبی ذرائع کی باقاعدہ صاف صفائی، گہرا کرنے اور مرمت کے کام بھی یقینی بنائے جائیں گے، تاکہ بارش کے پانی کو زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کیا جا سکے۔

نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ مہم صرف حکومت کی نہیں، بلکہ عوام الناس (جن جن) کی مہم ہے۔ اس میں عام شہریوں، عوامی نمائندوں، سماجی تنظیموں اور سرکاری محکموں کی فعال شرکت ضروری ہے۔ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ تحفظِ آب کے اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور آنے والی نسلوں کے لیے آبی وسائل کو محفوظ رکھیں۔

اس موقع پر انہوں نے مندر احاطے میں شروع کی گئی پیاو کے انتظام کی ستائش کی اور کہا کہ اس سے عقیدت مندوں اور عام لوگوں کو گرمی کے موسم میں پینے کا صاف پانی دستیاب ہوگا، جو ایک قابلِ تعریف قدم ہے۔ پروگرام میں میونسپل کارپوریشن (نگر پالیکا) صدر محترمہ رمادیوی بنشی لال گرجر، دیگر عوامی نمائندے، انتظامی افسران، مختلف محکموں کے افسران و ملازمین اور بڑی تعداد میں عام لوگ اور صحافی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande