وزیراعلیٰ نے اندور پہنچ کر آتشزدگی کے متاثرین سے ملاقات کی، کہا۔ حادثے کے ہر پہلو کی ماہرین سے باریکی سے جانچ کرائی جائے گی
وزیراعلیٰ نے اندور پہنچ کر آتشزدگی کے متاثرین سے ملاقات کی، کہا۔ حادثے کے ہر پہلو کی ماہرین سے باریکی سے جانچ کرائی جائے گی ۔ آنجہانی شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کی، آتشزدگی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے ملاقات کر کے اظہار ت
وزیراعلیٰ اندور پہنچ کر آتشزدگی کے متاثرین سے ملے


اندور میں آتشزدگی کے حادثے میں آنجہانیوں کو گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ


وزیراعلیٰ نے اندور پہنچ کر آتشزدگی کے متاثرین سے ملاقات کی، کہا۔ حادثے کے ہر پہلو کی ماہرین سے باریکی سے جانچ کرائی جائے گی

۔ آنجہانی شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کی، آتشزدگی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیا

بھوپال، 19 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے پیر کو اندور میں زنجیر والا چوراہہ پر واقع جین شویتامبر تیرا پنتھی سبھا گرہ پہنچ کر یہاں بنگالی چوراہہ پر واقع برجیشوری اینیکس میں گزشتہ روز ہوئے آتشزدگی کے حادثے میں آنجہانی شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بابا مہاکال سے آنجہانی کی روح کے سکون اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے پرارتھنا کی۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مہلوکین کے لواحقین سے ملاقات کر کے انہیں صبر کی تلقین کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اہل خانہ سے واقعے کے بارے میں تفصیلی معلومات لی اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے کی ماہرین کے ذریعے ہر پہلو سے گہری اور منظم جانچ کرائی جائے گی۔ ایسی مہم چلائی جائے گی کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں، اس سمت میں ریاستی حکومت ضروری اقدامات کرے گی۔ اندور میں بنگالی چوراہہ پر واقع برجیشوری اینیکس میں بدھ کو الیکٹرک کار کی چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ سے لگی آگ تیزی سے پھیلی اور پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ اس حادثے میں تین بچوں سمیت آٹھ افراد کی موت ہو گئی تھی۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے پیر کی دوپہر اندور پہنچ کر آتشزدگی کے متاثرین سے ملاقات کی اور خاندان کو تسلی دی۔ آنجہانی منوج پگالیا کے بڑے بیٹے سوربھ نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ گاڑی کی چارجنگ کی وجہ سے نہیں بلکہ بجلی کے کھمبے پر ہونے والے سرکٹ کی وجہ سے گھر میں آگ لگی۔ پہلے کار جلی، پھر اندر کھڑی بائیک میں آگ لگی۔ سوربھ نے کہا کہ فائر بریگیڈ وقت پر نہیں آئی، ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ آئی۔ اگر وقت پر آ جاتی تو کچھ لوگوں کی جان بچ سکتی تھی۔ ٹینکروں میں پانی نہیں تھا، ایک ٹینکر ڈرائیور دوسری گلی میں گھس گیا۔ ان کے پاس سیڑھی بھی نہیں تھی۔

وزیراعلیٰ نے خاندان سے ملنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ گھر کے اندر سے دروازوں کا جام ہو جانا بہت افسوسناک ہے۔ جانچ رپورٹ آنے کا انتظار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ای وی چارجنگ سسٹم اور گھروں میں لگنے والے الیکٹرک لاک کو کیسے محفوظ بنائیں تاکہ خرابی ہونے پر ان سے بچا جا سکے، اس کے لیے حکومت کام کر رہی ہے۔ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ اس دل خراش حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ایڈیشنل چیف سکریٹری انوپم راجن اور اسپیشل ڈی جی آدرش کٹیار کو جائے وقوعہ کے معائنے کے لیے بھیجا گیا۔

اس دوران وزیر آبی وسائل تلسی رام سلاوٹ، میئر پشیمتر بھارگو، رکن پارلیمنٹ شنکر لالوانی، ارکان اسمبلی مہندر ہارڈیا، مالنی گوڑ اور گولو شکلا، سمت مشرا سمیت دیگر عوامی نمائندے اور ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر سودام کھاڈے، پولیس کمشنر سنتوش کمار سنگھ، کلکٹر شیوم ورما بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande