صرافہ مارکیٹ میں سونا ہوا کمزور، چاندی کی قیمت میں بھی 10 ہزار روپے سے زائد کی گراوٹ۔
نئی دہلی، 19 مارچ (ہ س)۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران گراوٹ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر اسپاٹ گولڈ کی قیمت 320 روپے فی 10 گرام کمی کے ساتھ 350 روپے فی 10 گرام پر آ گئی۔ اسی طرح چاندی کی قیمت بھی آج 10
صرافہ


نئی دہلی، 19 مارچ (ہ س)۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران گراوٹ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر اسپاٹ گولڈ کی قیمت 320 روپے فی 10 گرام کمی کے ساتھ 350 روپے فی 10 گرام پر آ گئی۔ اسی طرح چاندی کی قیمت بھی آج 10,200 روپے فی کلو گرام گر گئی۔ قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ملک کی بیشتر صرافہ مارکیٹوں میں 24 کیرٹ سونا 1,57,740 روپے سے 1,57,890 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ 22 کیرٹ سونا آج 1,44,590 روپے سے 1,44,740 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔

چاندی کی قیمت میں گراوٹ کی وجہ سے یہ چمکدار دھات آج دہلی صرافہ مارکیٹ میں 2,64,900 روپے فی کلو گرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ سنگاپور گولڈ ایکسچینج میں آج اسپاٹ گولڈ 4,989.65 ڈالر فی اونس کی سطح پر دیکھا گیا۔ جبکہ لندن سلور مارکیٹ میںا سپاٹ سلور کی قیمت 79.92 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,57,890 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,740 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,57,740 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,44,590 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,57,790 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,640 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,57,740 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,44,590 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,57,740 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,44,590 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,57,790 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,44,640 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

لکھنو¿ کے صرافہ مارکیٹ میں آج 24 کیرٹ سونا 1,57,890 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,44,740 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,57,790 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,44,640 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,57,890 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,44,740 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح آج کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمزوری کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ دارالحکومت بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,57,740 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تینوں شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں 1,44,590 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande