
نئی دہلی، 19 مارچ (ہ س):۔
ایچ ڈی ایف سی بینک کے حصص جمعرات کی صبح اس کے پارٹ ٹائم چیئرمین اتانو چکرورتی کے استعفیٰ کے بعد تقریباً نو فیصد گر گئے۔ بینک کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 65,176.48 کروڑ کی تیزی سے کمی واقع ہوئی۔ بینک کے حصص کی قیمت 52 ہفتے کی کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سرمایہ کاروں میں تشویش بڑھ رہی ہے۔
ملک کے دوسرے سب سے بڑے قرض دہندہ ایچ ڈی اے ایف سی بینک کے پارٹ ٹائم چیئر مین اتنو چکر ورتی نے 18مارچ کو اپنے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا تھا ۔ اتنو چکر ورتی مئی 2021میں ایچ ڈی ایف سی بینک کے بورڈ میں شامل تھے۔ وہ وزارت مالیات میں سکریٹری ، ورلڈ بینک بورڈ میں الٹر نیٹ گورنر اور نیشنل انفرا اسٹرکچر اینویسٹ مینٹ فنڈ( این آ¾ی آئی ایف کے چیئر مین بھی رہ چکے ہیں۔ وہ گجرات کیڈر کے آئی اے ایس آفیسر تھے ۔
اخلاقی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے، چکرورتی نے اپنے استعفیٰ خط میں کہا کہ بینک کے اندر گزشتہ دو سالوں کے دوران کچھ واقعات اور کام کے طریقے ان کی ذاتی اقدار اور اخلاقیات سے مطابقت نہیں رکھتے تھے، جس کی وجہ سے ان کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ہوا۔ چکرورتی نے اپنے خط میں بینک کے آزاد ڈائریکٹرز اور مختلف محکموں کی تعریف کی، لیکن تنظیمی تبدیلی کی ضرورت کا بھی اشارہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ