کیرالہ اسمبلی انتخابات: بی جے پی نے 39 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی
نئی دہلی، 19 مارچ (ہ س):۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعرات کو کیرالہ اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔ اس فہرست میں 39 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے اب تک کل 86 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلا
کیرالہ اسمبلی انتخابات: بی جے پی نے 39 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی


نئی دہلی، 19 مارچ (ہ س):۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعرات کو کیرالہ اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔ اس فہرست میں 39 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے اب تک کل 86 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کا اجلاس پارٹی صدر نتن نوین کی صدارت میں ہوا۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت سینئر لیڈران موجود تھے۔ اجلاس میں امیدواروں کے ناموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دوسری فہرست کو حتمی شکل دی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ کیرالہ اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی پہلی فہرست میں 47 امیدوار شامل تھے۔ کیرالہ اسمبلی میں کل 140 سیٹیں ہیں۔

دوسری فہرست میں شامل 39 امیدوار یہ ہیں:

1. کاسرگوڈ (2) - اشونی ایم ایل

2. کالیاسیری (7) -اے وی سنیل کمار

3. تلیپرمبا (8) - این ہری داس

4. دھرم دم (12) - کے رنجیت

5. تھلاسیری (13) - او ندھیش

6. کتھوپر مبا (14) - شجیلال

7. مٹونور (15) - بیجو ایلک کوزی

8. کلپیٹا (19) - پرشانت مالاویال

9. کونڈوٹی (33) - پی سبرامنیم

10. ایراناد (34) - این سری پرکاش

11. منجیری (37) - پتھماکشری ایم

12.پرینتھلمنا(38) - کے پی بابوراج

13. منکڈا (39) - لیجوئے پال

14. ملاپورم (40) - اسوتی گپتا کمار

15. وینگرا (41) - جے کرشنن وی این

16. ویلیکنو (42) - ایم پریمن ماسٹر

17. ترورانگاڑی (43) - ریجو سی راگھو

18. تنور (44) - دیپاپزکل

19. ترور (45) - کے نارائنن ماسٹر

20. تھاو نور (47) - ر وی تلاتھ

21. تھرتھالا (49) - وی انی کرشنن ماسٹر

22. پٹامبی (50) - پی منوج

23. کونگڈ (53، ایس سی) - رینو سریش

24. ترور (57، ایس سی) - سریش بابو

25. چتور (58) - پرنیش راجندرن

26. الاتھور (60) - کے وی پرسنا کمار

27. گرووائر (63) - بی گوپال کرشنن

28. وڈاکانچیری (65) - ٹی ایس الاس بابو

29. اولور (66) - بیجوئے تھامس

30. نٹیکا (68،ایس سی) - سی سی مکندن

31. پڈوکڈ (71) - اے ناگیش

32. الووا (76) - ایم اے برہمراج

33. پر وور (78) - وتسلا پرسنا کمار

34. ایرناکولم (82) - پی آر سیوا شنکر

35. چنگناسیری (99) - بی رادھا کرشن مینن

36. الپوزا (104) -ایم جے جاب

37. آرانمولا (113) - کمانم راج شیکھرن

38. کنڑا (123) - رابن رادھا کرشنن

39. کولم (124) - این پرتاپ کمار۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande