کھوپولی میں تیز رفتار کنٹینر بے قابو ہو کر کار پر پلٹ گیا، 3 ہلاک ، 5 افراد زخمی
ممبئی ، 18 مارچ (ہ س) رائے گڑھ کے کھوپولی علاقے میں ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر پیش آنے والے ایک سنگین حادثے میں ایک کنٹینر کے الٹنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق کنٹینر کا بریک اچانک فیل ہو گیا جس کے باعث ڈ
Accident Maha Jeep Truck Collision


ممبئی ، 18 مارچ (ہ س) رائے گڑھ کے کھوپولی علاقے میں ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر پیش آنے والے ایک سنگین حادثے میں ایک کنٹینر کے الٹنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق کنٹینر کا بریک اچانک فیل ہو گیا جس کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ کئی گاڑیوں کو ٹکر مارتا ہوا آگے بڑھا۔حادثہ نئی سرنگ کے قریب پیش آیا جہاں کنٹینر آخر کار ایک کار کے اوپر پلٹ گیا، جس سے کار میں سوار افراد شدید متاثر ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مختلف امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جن میں آئی آر بی پیٹرولنگ، دیودوت سسٹم، ہائی وے ٹریفک پولیس، کھوپولی پولیس، ڈیلٹا فورس اور مہاراشٹر سکیورٹی فورس شامل تھیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے ہلاک افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جبکہ ان کی شناخت کرنے کی کوشش جاری ہے۔

حکام کے مطابق اس حادثے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور بریک فیل ہونے کی وجوہات سمیت دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande