قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے ایرانی ڈرونز مار گرائے
ریاض،17مارچ(ہ س)۔ایران کی اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جنگ کے تیسرے ہفتے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی تہران نے امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بہانے خلیجی ممالک کی جانب میزائل اور ڈرون کا بھیجنا جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ سلسلہ عالمی برادری کی مذمت کے باوجود
قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے ایرانی ڈرونز مار گرائے


ریاض،17مارچ(ہ س)۔ایران کی اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جنگ کے تیسرے ہفتے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی تہران نے امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بہانے خلیجی ممالک کی جانب میزائل اور ڈرون کا بھیجنا جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ سلسلہ عالمی برادری کی مذمت کے باوجود روکا نہیں گیا۔سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے آج منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران مشرقی صوبے ’الشرقیہ‘ میں 12 ڈرون طیارے مار گرائے گئے ہیں۔ادھر قطر کی وزارتِ دفاع نے ملک کو نشانہ بنانے والے ایک میزائل حملے کو ناکام بنانے کی اطلاع دی ہے۔ قطری وزارتِ داخلہ نے واضح کیا کہ ملبے کے ٹکڑے گرنے سے صنعتی علاقے میں معمولی آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اسی طرح کویت کے نیشنل گارڈز نے بھی ان مقامات پر ایک ڈرون گرانے کا اعلان کیا ہے جن کی سکیورٹی ان کے سپرد ہے۔مزید برآں متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے ایران سے آنے والے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے خطرات کا مقابلہ کیا ہے۔ بعد ازاں متحدہ عرب امارات کے حکام نے بنی یاس میں ایک بیلسٹک میزائل کو روکنے کے بعد گرنے والے ملبے کی زد میں آکر ایک پاکستانی شہری کی وفات کا اعلان کیا۔یہ صورت حال اس وقت سامنے آئی جب برطانوی فوج کے ماتحت برطانوی میری ٹائم آپریشنز سینٹر نے متحدہ عرب امارات کے ساحلوں کے قریب ایک بحری جہاز پر حملے کی اطلاع دی۔ سینٹر نے بتایا کہ یہ جہاز فجیرہ کے قریب خلیج عمان میں تھا۔ تاہم وضاحت کی گئی کہ ٹینکر کے ڈھانچے کو ’معمولی نقصان‘ پہنچا اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔ایران کے ساتھ جنگ کے آغاز سے اب تک خطے میں تقریباً 20 بحری جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، کیونکہ ایرانی بمباری نے آبنائے ہرمز کے ذریعے ٹریفک روک دی ہے۔ یہ خلیج عرب کا وہ تنگ داخلی راستہ ہے جہاں سے تجارت کیے جانے والے کل تیل اور قدرتی گیس کا 20 فیصد گزرتا ہے۔تہران نے اسرائیل پر سیکڑوں میزائل اور ڈرون داغنے کے ساتھ ساتھ امریکی ٹھکانوں اور اڈوں کو نشانہ بنانے کے بہانے خلیجی ممالک پر بھی حملے کیے ہیں، تاہم اس نے شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ان ممالک کے فضائی دفاعی نظام نے زیادہ تر حملوں کو ناکام بنا دیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande