
نئی دہلی، 16 مارچ (ہ س)۔فیب ہوسٹلز کی بنیادی کمپنی ٹریول اسٹیک ٹیک لمیٹڈ نے اپنی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے لیے کیپٹل مارکیٹس کے ریگولیٹر سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) سے حتمی منظوری حاصل کر لی ہے۔ کمپنی نے 17 دسمبر 2025 کو سیبی کے سامنے اپنے آئی پی کے لیے دستاویزات کا مسودہ جمع کئے تھے۔
سیبی کے مطابق، ٹریول اسٹیک ٹیک کے مجوزہ آئی پی او میں 250 کروڑ روپے کے نئے حصص جاری کئے جائیں گے ۔ اس میں پروموٹرز اور دیگر حصص یافتگان کی طرف سے 2,68,52,969 حصص تک کی فروخت کی پیشکش (او ایف ایس) بھی شامل ہے۔ اس میں حصص فروخت کرنے والے کلیدی سرمایہ کاروں میں انوپم متل، ایکسل انڈیا IV (ماریشس) لمیٹڈ، گلوبل پرائیویٹ اپارچیونٹیز پارٹنرز II ایل پی، گلوبل پرائیویٹ اپارچیونٹیز پارٹنرز II آف شور ہولڈنگز ایل پی، پینتھیرا گروتھ فنڈ IIوی سی سی ، پی جی پی انڈیا گروتھ فنڈ I، پینتھیرا گروتھII وی سی سی ،پی جی پی انڈیا گروتھ فنڈ I، پینتھرا گروتھ II، ایکس ٹی او 10ایکس ماریشس پرائیویٹ لمیٹڈ اور کوالکام ایشیا پیسفک پرائیویٹ لمیٹڈ ہیں۔
ٹریول اسٹیک ٹیک لمیٹڈ نئے ایشو سے ملنے والی 135کروڑ روپے کی رقم کا استعمال کمپنی کی ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات کو جزوی طور پر پورا کرنے کے لئے کرے گی۔ اس کے علاوہ 45 کروڑ روپے کا استعمال کمپنی کی طرف سے لیے گئے قرضوں کی مکمل یا جزوی ادائیگی اور/یا قبل از ادائیگی کے لئے اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے کیا جائے گا۔
ٹریول اسٹیک ٹیک لمیٹڈ (سابقہ کاسا 2اسٹیج)فیب ہوٹلز کی بنیادی کمپنی ہے، جو ہندوستان میں 474+ انٹرپرائز صارفین کوٹریول پلس ایس اے اے ایس پلیٹ فارم کے ذریعہ ہوٹل پر مبنی کارپوریٹ سفری خدمات فراہم کرتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایک منظم بازار چلاتا ہے جس میں پورے ہندوستان میں 25,000 سے زیادہ فعال ہوٹل شامل ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد