کے وی اور نوودیہ ودیالیوں میں 13,000 سے زیادہ اساتذہ کے عہدے خالی: وزارت تعلیم
نئی دہلی، 16 مارچ (ہ س)۔ ملک بھر میں کیندریہ ودیالیوں (کے وی) اور جواہر نوودیہ ودیالیوں (جے این وی) میں اساتذہ کے 13,701 عہدے خالی ہیں۔ وزارت تعلیم نے پیر کو لوک سبھا میں یہ اطلاع دی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم جینت چودھری نے ایک تحریری سوال ک
کے وی اور نوودیہ ودیالیوں میں 13,000 سے زیادہ اساتذہ کے عہدے خالی: وزارت تعلیم


نئی دہلی، 16 مارچ (ہ س)۔

ملک بھر میں کیندریہ ودیالیوں (کے وی) اور جواہر نوودیہ ودیالیوں (جے این وی) میں اساتذہ کے 13,701 عہدے خالی ہیں۔

وزارت تعلیم نے پیر کو لوک سبھا میں یہ اطلاع دی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم جینت چودھری نے ایک تحریری سوال کے جواب میں کہا کہ کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن(کے وی ایس ) اور نوودیہ ودیالیہ سمیتی (این وی ایس) سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابقکے وی ایس میں اساتذہ کے 8,618 اور این وی ایس میں 5,083 اساتذہ کے عہدے خالی ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ نئے کیندریہ ودیالیوں اور نوودیہ ودیالیوں کے کھلنے، ملازمین کی ریٹائرمنٹ، استعفوں، ترقیوں، تبادلوں، دوسرے محکموں میں ڈیپوٹیشن، اور اسکولوں کے اپ گریڈ کی وجہ سے وقفے وقفے سے آسامیاں پیدا ہوتی ہیں۔ خالی آسامیوں کو پر کرنا ایک جاری عمل ہے، اور ان آسامیوں کو کے وی ایس اور این وی ایس کے متعلقہ ریکروٹمنٹ رولز کی دفعات کے مطابق پر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ کے وی ایس اور این وی ایس بھی اساتذہ کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر قلیل مدت کے لیے بھرتی کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تدریسی عمل میں خلل نہ پڑے۔ کوشش کی جاتی ہے کہ جلد از جلد ریگولر اساتذہ کو بھرتی کیا جائے تاکہ طلباء کے مفادات کو نقصان نہ پہنچے۔ پچھلے کچھ سالوں میں کے وی ایس اور این وی ایس کے حاصل کردہ مسلسل اعلیٰ نتائج واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ تعلیمی معیار اور طلبہ کی کارکردگی کو برقرار رکھا گیا ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نومبر 2025 میں کے وی ایس نے 8,714 تدریسی عہدوں اور این وی ایس نے 5,045 تدریسی عہدوں کے لیے براہ راست بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیے تھے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ مالی سال 2025-26 میں کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کو تنخواہوں، عمومی اخراجات اور سرمائے کے اثاثوں کی تخلیق کے لیے 9,503.84 کروڑ روپے کی بجٹ امداد فراہم کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande