
ممبئی ، 15 مارچ (ہ س)۔ مہاراشٹر میں گیس اور ایندھن کی سپلائی کو مستحکم رکھنے کے لیے ریاستی حکومت مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ ریاستی وزیر چھگن بھجبل نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ ریاست بھر میں سپلائی کے نظام میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ سپلائی کے عمل میں ضروری خدمات کو ترجیح دینے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ اہم شعبوں میں ایندھن اور گیس کی دستیابی متاثر نہ ہو۔ بھجبل کے مطابق سپلائی سے متعلق مسائل کی نگرانی اور فوری حل کے لیے ضلع اور تعلقہ سطح پر کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے جہاں سے صورتحال پر نظر رکھی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شکایات اور مسائل کی فوری اطلاع اور حل کے لیے واٹس ایپ پر مبنی رابطہ سہولت بھی شروع کی جائے گی تاکہ عوام اور حکام کے درمیان تیز رفتار رابطہ ممکن ہو سکے۔ وزیر نے یقین دلایا کہ ریاستی حکومت مہاراشٹر بھر میں گیس اور ایندھن کی مسلسل اور ہموار فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے