جامعہ رحمانی، خانقاہ مونگیر میں داخلہ فارم جمع کرنے کے لیے اب صرف چند دن باقی
مونگیر،15مارچ(ہ س)۔جامعہ رحمانی، خانقاہ مونگیر، بہارملک ہندوستان کا منفرد، ممتاز دینی، تعلیمی اور تربیتی ادارہ ہے، جہاں ابتدائی درجات سے لے کر دورہ حدیث اور تخصصات تک کی تعلیم کا معیاری نظم ہے۔ جامعہ رحمانی کے سرپرست امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی
جامعہ رحمانی، خانقاہ مونگیر میں داخلہ فارم جمع کرنے کے لیے اب صرف چند دن باقی


مونگیر،15مارچ(ہ س)۔جامعہ رحمانی، خانقاہ مونگیر، بہارملک ہندوستان کا منفرد، ممتاز دینی، تعلیمی اور تربیتی ادارہ ہے، جہاں ابتدائی درجات سے لے کر دورہ حدیث اور تخصصات تک کی تعلیم کا معیاری نظم ہے۔ جامعہ رحمانی کے سرپرست امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر کی ہدایت پر تعلیمی مشاورتی مجلس نے نئے تعلیمی سال 1447-1448ھ کے لیے تمام شعبوں میں داخلے کا اعلان کیا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی جامعہ رحمانی کے تمام درجات، (درجہ حفظ، درجات عربی از درجہ ششم اردو تا دورہ حدیث)، دار الحکمت (حفظ و عربی)، معہد الریاد? (لیڈرشپ اکیڈمی)، شعبہ تخصص فی الافتائ ، اور شعبہ صحافت میں داخلے کے لئے اس سائٹ rahmanimission.info پر آن لائن فارم بھرکر اپنا رجسٹریشن کروا لیں۔ داخلہ کی تمام کاروائی امتحان میں کامیابی کی بنیاد پر ہوگا تخصصات کے طلبہ کو وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ ان شائ اللہ

درجہ حفظ تا دورہ حدیث اور دار الحکمت (حفظ و عربی) میں فارم بھرنے کی آخری تاریخ 28 رمضان المبارک 1447ھ ہے جبکہ شعبہ تخصص فی الافتائ و معہد الریاد? (لیڈرشپ اکیڈمی) اور شعبہ صحافت کے لیے 20 شوال المکرم 1447ھ مقرر کی گئی ہے۔مطلوبہ تمام درجات میں داخلہ کیلئے امتحان تحریری و تقریری ہوگا، تخصص فی الافتائ اور معہد الریاد میں داخلہ کیلئے فقہ، حدیث، عربی ادب اور ترجمہ قرآن وغیرہ کا امتحان لیا جائے گا البتہ معہد الریاد? میں ابتدائی انگریزی کا امتحان بھی ہوگا۔ شعبہ صحافت میں داخلہ کیلئے اردو زبان و ادب کے بنیادی اصول و قواعد اور مضمون نگاری کا امتحان ہوگا۔مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے درج ذیل نمبرات پر رابطہ کریں۔مولانا عبد الاحد رحمانی ازہری: 081022 17957،مولانا محمد صبا حیدر ندوی صاحب: 7039605711، مفتی نشاط احمد ندوی صاحب، 9608078879 ، مفتی جنید احمد قاسمی صاحب، 7004543729، فضل رحمٰں رحمانی صاحب: 9971224394جامعہ رحمانی، خانقاہ مونگیر میں جدید داخلہ فارم پ±ر کرنے کی آخری تاریخ 28/رمضان المبارک ہے ، اب صرف پانچ دن باقی ۔

مونگیر: ملک کے ممتاز دینی و تعلیمی ادارہ جامعہ رحمانی، خانقاہ مونگیر میں نئے تعلیمی سال 1447-1448ھ کے لئے داخلے جاری ہیں۔ ادارہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق درجہ حفظ تا دورہ حدیث اور دارالحکمت (حفظ و عربی) میں داخلہ کے لئے آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ 28 رمضان المبارک 1447ھ مقرر ہے، جس میں اب صرف پانچ دن باقی رہ گئے ہیں۔امیرِ شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی سرپرستی میں جامعہ رحمانی میں ابتدائی درجات سے لے کر دور? حدیث اور تخصصات تک معیاری دینی و تعلیمی نظام قائم ہے۔ داخلہ کے خواہشمند طلبہ درج ذیل ویب سائٹ پر آن لائن فارم بھر سکتے ہیں:

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande