نظر ثانی: اسمبلی انتخابات کے اعلان سے قبل ریاست میں 27 پولیس افسران کا تبادلہ
کولکتہ، 15 مارچ (ہ س) اسمبلی انتخابات کے اعلان سے عین قبل مغربی بنگال پولیس میں ایک اور بڑا ردوبدل کیا گیا ہے۔ اس راو¿نڈ میں کل 27 پولیس افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق ڈائمنڈ ہاربر پولیس ضلع کے دو پولیس افسران کا تبادلہ ک
نظر ثانی: اسمبلی انتخابات کے اعلان سے قبل ریاست میں 27 پولیس افسران کا تبادلہ


کولکتہ، 15 مارچ (ہ س) اسمبلی انتخابات کے اعلان سے عین قبل مغربی بنگال پولیس میں ایک اور بڑا ردوبدل کیا گیا ہے۔ اس راو¿نڈ میں کل 27 پولیس افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق ڈائمنڈ ہاربر پولیس ضلع کے دو پولیس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ ڈائمنڈ ہاربر پولیس افسر شیبو داس کو بیر بھوم ضلع کے رام پورہاٹ پولیس اسٹیشن کا سرکل انسپکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ نروپم منڈل جو پہلے اسی پولیس ضلع کے نوداکھالی پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر تھے، کو ڈائمنڈ ہاربر میںتعینات کیا گیا ہے۔

مزید برآں، ریاست کے انٹیلی جنس محکمہ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سی آئی ڈی اور آئی بی میں انسپکٹر کی سطح پر بھی ردوبدل کیا گیا ہے۔ انوپم منڈل کی جگہ آئی بی افسر سوسیم گنگولی کو نوداکھالی پولیس اسٹیشن کا آئی سی مقرر کیا گیا ہے۔ سنجیو چکرورتی کی جگہ سی آئی ڈی افسر سدیپتا چکرورتی کو سریرام پور پولیس اسٹیشن کا آئی سی مقرر کیا گیا ہے۔

ریاستی پولیس نے دارجلنگ، جلپائی گوڑی، مشرقی بردوان، علی پور دوار، جنوبی دیناج پور، مغربی مدنی پور، باروئی پور پولیس ضلع، مالدہ، بیربھوم اور راناگھاٹ پولیس ضلع سمیت کئی دیگر اضلاع میں پولیس افسران کا تبادلہ بھی کیا۔

غور طلب ہے کہ الیکشن کمیشن نے اتوار کی شام اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیاہے۔ محکمہ پولیس میں یہ ردوبدل اس تاریخ سے پہلے ہوا ہے۔ تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک معمول کی انتظامی منتقلی ہے۔ اس سے قبل جنوری میں بیک وقت 19 پولیس افسران کے تبادلے کیے گئے تھے۔ یہ تبدیلی تقریباً دو ماہ کے اندر دوبارہ کی گئی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande