مہاراشٹر میں بارش اور شدید گرمی کی متضاد صورتحال
کئی شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوزممبئی ، 14 مارچ (ہ س)۔ مہاراشٹر میں اس وقت موسم نے دوہری شکل اختیار کرلی ہے جہاں ایک جانب کئی اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب ساحلی علاقوں میں شدید گرمی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ بھ
WEATHER-MAHA-RAIN-ALERT


کئی شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوزممبئی ، 14 مارچ (ہ س)۔ مہاراشٹر میں اس وقت موسم نے دوہری شکل اختیار کرلی ہے جہاں ایک جانب کئی اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب ساحلی علاقوں میں شدید گرمی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ بھارتی محکمۂ موسمیات نے اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض علاقوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی مہاراشٹر، مراٹھواڑہ اور ودربھ کے مختلف اضلاع میں ہفتہ کے روز گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ احتیاطی اقدام کے طور پرعثمان آباد، بیڑ، گونڈیا، گڈچرولی، بھنڈارا، شولاپور، سانگلی اور ستارا اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔دوسری جانب کونکن خطے میں گرم اور مرطوب موسم برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ممبئی، تھانے، پالگھر اور رائے گڑھ اضلاع میں ممکنہ ہیٹ ویو کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے۔ریاست کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں فرق دیکھا جا رہا ہے۔ جلگاؤں، واشم اور چندرپور میں پارہ 40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر چکا ہے۔ماہرین کے مطابق مہاراشٹر اس وقت مخلوط موسمی حالات کا سامنا کر رہا ہے جہاں بعض علاقوں میں شدید گرمی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں آئندہ چند دنوں تک بارش کی سرگرمیاں جاری رہ سکتی ہیں۔ ملک کی کئی ریاستوں میں دسمبر سے غیر موسمی بارش کا سلسلہ جاری ہے جو جنوری، فروری اور مارچ تک برقرار رہا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande