جاوید ڈار نے پی ایم کسان سمان ندھی کی قسط کے اجراء کے موقع پر ورچوئل تقریب میں شرکت کی
جموں، 14 مارچ (ہ س)۔ وزیر برائے دیہی ترقی و پنچایتی راج جاوید احمد ڈار نے سول سکریٹریٹ جموں میں پی ایم کسان سمان ندھی کی 22ویں قسط کے اجرا کے موقع پر منعقدہ ایک ورچوئل تقریب میں شرکت کی۔ یہ قسط وزیر اعظم نریندر مودی نے جاری کی، جس کے تحت ملک بھر ک
Dar


جموں، 14 مارچ (ہ س)۔ وزیر برائے دیہی ترقی و پنچایتی راج جاوید احمد ڈار نے سول سکریٹریٹ جموں میں پی ایم کسان سمان ندھی کی 22ویں قسط کے اجرا کے موقع پر منعقدہ ایک ورچوئل تقریب میں شرکت کی۔

یہ قسط وزیر اعظم نریندر مودی نے جاری کی، جس کے تحت ملک بھر کے 9.32 کروڑ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 18,640 کروڑ روپے براہ راست منتقل کیے گئے۔ یہ رقم ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر کے ذریعے ایک کلک کے ساتھ منتقل کی گئی۔

قومی سطح کے اس پروگرام کے سلسلے میں مرکزی زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کی سطح پر ایک تقریب شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی جموں میں منعقد ہوئی، جہاں کرشی وگیان کیندر آر ایس پورہ کیمپس میں پی ایم کسان اتسو دیوس منایا گیا۔

تقریب میں ایم ایل اے سچیت گڑھ گھرُو رام بھگت، وائس چانسلر پروفیسر بی این ترپاٹھی، سکریٹری اے پی ڈی نیتو گپتا، ڈائریکٹر ایکسٹینشن ڈاکٹر امرِیش وید، ڈائریکٹر اینیمل ہسبنڈری جموں ڈاکٹر سنجے گپتا، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں گل سید اور ڈائریکٹر ایگریکلچر جموں انل گپتا سمیت سائنسدان، محکمہ زراعت کے افسران اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔

اس موقع پر جاوید احمد ڈار نے کہا کہ پی ایم کسان اسکیم کسانوں کو یقینی مالی مدد فراہم کرنے اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قسطوں کی بروقت ادائیگی سے کسانوں کو زرعی اخراجات پورے کرنے اور دیگر زرعی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

وزیر نے مزید بتایا کہ اس اسکیم کے تحت اہل کسانوں کو سالانہ 6 ہزار روپے دیے جاتے ہیں، جو دو دو ہزار روپے کی تین قسطوں میں براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کیے جاتے ہیں۔

اس موقع پر ایم ایل اے گھرُو رام بھگت نے بھی کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت ہند کے اقدامات کو سراہا اور زراعی یونیورسٹی جموں کے کردار کی تعریف کی، جو زرعی تحقیق اور کسانوں کے کھیتوں کے درمیان رابطہ قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی اپنانے اور سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande