مہاراشٹر میں میڈیکل اداروں کی خود مختاری کے لیے کمیٹی قائم , تعلیم، تحقیق اور صحت خدمات بہتر بنانے کا ہدف
ممبئی، 14 مارچ (ہ س)۔ مہاراشٹر حکومت نے ریاست کے بڑے سرکاری میڈیکل اداروں کو خود مختاری دینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ اقدام وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔سرکاری قرارداد کے مطابق کمیٹی ممبئی کے گرانٹ گورنمنٹ می
HEALTH MAHA Autonomy Medical Colleges


ممبئی، 14 مارچ (ہ س)۔ مہاراشٹر حکومت نے ریاست کے بڑے سرکاری میڈیکل اداروں کو خود مختاری دینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ اقدام وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔سرکاری قرارداد کے مطابق کمیٹی ممبئی کے گرانٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج اور سر جے جے گروپ آف ہاسپٹلز اور ناگپور کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کو خود مختاری دینے کے امکانات اور طریقہ کار کا جائزہ لے گی۔ریاست کے سابق چیف سیکریٹری جینت کمار بنتھیا کو کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ کمیٹی میں ڈاکٹر راجندر بدوے، ڈاکٹر سنجے اوک، ڈاکٹر رنجیت مانکیشور، ڈاکٹر راجیش اور مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے رجسٹرار شامل ہیں جبکہ مہاراشٹر میڈیکل کونسل کے رجسٹرار رکن سیکریٹری ہوں گے۔یہ کمیٹی سرکاری میڈیکل کالجوں کے انتظامی اور تعلیمی ڈھانچے کا جائزہ لے کر خود مختاری کے فوائد اور طریقہ کار پر سفارشات دے گی۔ اس سلسلے میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ اور ٹاٹا میموریل ہاسپٹل جیسے اداروں کے ماڈلز کا بھی مطالعہ کیا جائے گا۔کمیٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز اور اکیڈمک کونسل کے اختیارات، انتظامی ڈھانچے، مالی خود مختاری، آڈٹ نظام اور عملے کی سروس شرائط سے متعلق تجاویز بھی پیش کرے گی۔ حکومت نے کمیٹی کو تین ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande