ملک میں توانائی کا کوئی بحران نہیں، پینک بکنگ سے گریز کریں: مرکز
نئی دہلی، 14 مارچ (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے درمیان مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں ایل پی جی سلنڈر کی کوئی کمی نہیں ہے۔ حکومت نے لوگوں سے پینک بکنگ سے بچنے کی بھی تاکید کی۔ ہفتہ کو نیشنل میڈیا سنٹر میں ایک پریس کانفرنس میں پٹرولیم اور
GOVT-INTERMINISTERAL-PC-LPG


نئی دہلی، 14 مارچ (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے درمیان مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں ایل پی جی سلنڈر کی کوئی کمی نہیں ہے۔ حکومت نے لوگوں سے پینک بکنگ سے بچنے کی بھی تاکید کی۔

ہفتہ کو نیشنل میڈیا سنٹر میں ایک پریس کانفرنس میں پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری (مارکیٹنگ اور آئل ریفائنری) سجاتا شرما نے کہا کہ جغرافیائی حالات کے پیش نظر یہ ہمارے لئے تشویش کا باعث ہے۔ تاہم، ابھی تک اسٹاک کی کمی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل پی جی پینک بکنگ کے معاملے بہت زیادہ ہیں۔ جمعہ کو جو ڈیٹا مشترک کیا گیا تھا،اس میں تقریباً 76لاکھ بکنگ — اب بڑھ کر تقریباً 88 لاکھ ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی سلنڈر بک کروانے کے لیے لوگوں کو لائن میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سلسلے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے تیل کمپنیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ صارفین کو ڈیجیٹل بکنگ کرنے کی ترغیب دیں۔ ملک میں سلنڈر کی کمی نہیں ہے۔ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ٹائم فریم کے اندر صارفین کو گیس سلنڈر دستیاب ہوں گے۔ ڈیلرز سلنڈر صارفین کے گھروں تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمرشیل ایل پی جی صارفین کو کچھ راحت دینے کے لیے انہیں پی این جی کنکشن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، جمعہ کو، دہلی این سی آر ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن نے این سی آر، جس میں دہلی بھی شامل ہے ، کی صنعتوں، ہوٹلوں، ریستورانوں اور دیگر اداروں کو ایک ماہ کے لیے کوئلہ اور لکڑی استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لیے لگاتار چھاپے مار رہی ہے اور اچانک معائنہ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande