اے پی میں ایل پی جی سلینڈرس کی کوئی قلت نہیں: چندرا بابو نائیڈو
اے پی میں ایل پی جی سلینڈرس کی کوئی قلت نہیں: چندرا بابو نائیڈوحیدرآباد،13 مارچ (ہ س) ۔ وزیراعلی آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ریاست میں ایل پی جی سلینڈرس کی کوئی قلت نہیں ہے اور عوام کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ۔ چندرا بابو نائیڈو
اے پی میں ایل پی جی سلینڈرس کی کوئی قلت نہیں: چندرا بابو نائیڈو


اے پی میں ایل پی جی سلینڈرس کی کوئی قلت نہیں: چندرا بابو نائیڈوحیدرآباد،13 مارچ (ہ س) ۔ وزیراعلی آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ریاست میں ایل پی جی سلینڈرس کی کوئی قلت نہیں ہے اور عوام کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ۔ چندرا بابو نائیڈو نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ایل پی جی سلینڈرس کی کسی رکاوٹ کے بغیر سربراہی کو جاری رکھنے کیلئے مرکزی حکومت سے ربط قائم رکھیں۔ چندرا بابو نائیڈو نے ضلع کلکٹرس کانفرنس میں ایل پی جی اسٹاک اور سپلائی کا جائزہ لیا ۔ مغربی ایشیاء میں جنگ کے پیش نظر کئی ریاستوں میں ایل پی جی سلینڈرس کا بحران پیدا ہوچکا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ آندھراپردیش میں ایل پی جی سلینڈرس کی کوئی قلت نہیں ہے ۔ گھریلو اور تجارتی اغراض کیلئے سلینڈرس بروقت سپلائی کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسکولس اور ہاسپٹلس ہو سپلائی میں کوئی رکاوٹ ہونے نہ پائیں۔ وزیراعلی نے ایل پی جی سلینڈرس کی بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کیلئے سیول سپلائیز عہدیداروں کو چوکسی کی ہدایت دی۔ سکریٹری محکمہ سیول سپلائیز نے وزیراعلی کو بتایا کہ آندھراپردیش میں ایل پی جی کا وافر اسٹاک موجود ہے اور سپلائی مستحکم طور پر جاری ہے۔آندھراپردیش میں1.6 کروڑ گھریلو ایل پی جی صارفین ہیں جبکہ کمرشل کنکشن کی تعداد تقریباً 10 لاکھ ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande