مزدوروں کی موت کے معاملے میں انسانی حقوق کمیشن نے ہریانہ حکومت کو نوٹس جاری کیا
نئی دہلی، 13 مارچ (ہ س)۔ نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) نے اس واقعہ کا ازخود نوٹس لیا ہے جس میں ہریانہ کے گروگرام ضلع میں بلاس پور علاقے کے قریب ایک تعمیراتی مقام پر دیوار گرنے سے سات مزدور ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ کمیشن نے ریاست
مزدوروں کی موت کے معاملے میں انسانی حقوق کمیشن نے ہریانہ حکومت کو نوٹس جاری کیا


نئی دہلی، 13 مارچ (ہ س)۔ نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) نے اس واقعہ کا ازخود نوٹس لیا ہے جس میں ہریانہ کے گروگرام ضلع میں بلاس پور علاقے کے قریب ایک تعمیراتی مقام پر دیوار گرنے سے سات مزدور ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری اور گروگرام پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کمیشن نے نوٹ کیا کہ 10 مارچ 2026 کو شائع ہونے والی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق 9 مارچ کو ہریانہ کے گروگرام کے بلاس پور علاقے کے قریب ایک تعمیراتی مقام پر دیوار گرنے سے کم از کم سات مزدور ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اس مقام پر پیش آیا جہاں آئندہ ہاو¿سنگ پروجیکٹ کے لیے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تعمیر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس، سول ڈیفنس کی ٹیمیں، ریسکیو ورکرز، فائر فائٹرز اور دیگر ایجنسیاں بشمول اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے اہلکار ملبے تلے دبے مزدوروں کو تلاش کر رہے تھے۔ کمیشن نے زخمیوں کی صحت کی حالت اور مرنے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کے لواحقین کو ادا کیے جانے والے معاوضے کی تفصیلات بھی طلب کیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande