گیانیش کمار کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن نے تحریک پیش کی
نئی دہلی، 13 مارچ (ہ س):۔ ترنمول کانگریس کی قیادت والی اپوزیشن نے جمعہ کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک پیش کی۔ 10 صفحات پر مشتمل اس تحریک میں گیانیش کمار کو ہٹانے کی سات وجوہات کی فہ
گیانیش کمار کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن نے تحریک پیش کی


نئی دہلی، 13 مارچ (ہ س):۔

ترنمول کانگریس کی قیادت والی اپوزیشن نے جمعہ کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک پیش کی۔ 10 صفحات پر مشتمل اس تحریک میں گیانیش کمار کو ہٹانے کی سات وجوہات کی فہرست دی گئی ہے۔ لوک سبھا میں نوٹس پر 130 ارکان کے دستخط ہیں اور راجیہ سبھا کے نوٹس پر 63 ارکان کے دستخط ہیں۔ قواعد کی وجہ سے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے نے نوٹس پر دستخط نہیں کئے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے جمعہ کو مکر دوار میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کے لیے پارلیمنٹ میں نوٹس داخل کیا ہے، جیسا کہ قانون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ووٹر لسٹ سے نام نکال کر عوام کو ان کے حق رائے دہی سے محروم کردیا ہے اور یہ کارروائی اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر کی جارہی ہے۔

آئین کا آرٹیکل 324 (5) چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کا انتظام کرتا ہے۔ اس آرٹیکل کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے وہی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا جو سپریم کورٹ کے جج کو ہٹانے کا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کو ہٹانے کے لیے لوک سبھا کے 100 ممبران یا راجیہ سبھا کے 50 ممبران کو اسپیکر یا چیئرمین کو نوٹس بھیجنا ہوگا۔ نوٹس کی منظوری کے بعد تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے۔ اگر کمیٹی بنیادوں کو درست سمجھتی ہے تو تجویز پر غور کیا جاتا ہے ۔ اسے دونوں ایوانوں میں خصوصی اکثریت (ایوان کی کل رکنیت کی اکثریت اور حاضر اور ووٹنگ کرنے والے اراکین میں سے کم سے کم دو تہائی ) سے پاس ہونا لازمی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande