پاکستانی اسپنر ابرار احمد کو ٹیم میں لینے کے بعد سن رائزرز لیڈز کا ایکس اکاونٹ معطل
نئی دہلی، 13 مارچ (ہ س)۔ سن رائزرز لیڈز کا آفیشل ایکس اکاو¿نٹ جمعرات کو فرنچائز کی جانب سے دی ہنڈریڈ 2026 کی نیلامی میں پاکستان کے اسپنر ابرار احمد کو سائن کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی معطل کر دیا گیا۔ابرار احمد ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ملکیت والی فرنچ
پاکستانی اسپنر ابرار احمد کو ٹیم میں لینے کے بعد سن رائزرز لیڈز کا ایکس اکاونٹ معطل


نئی دہلی، 13 مارچ (ہ س)۔ سن رائزرز لیڈز کا آفیشل ایکس اکاو¿نٹ جمعرات کو فرنچائز کی جانب سے دی ہنڈریڈ 2026 کی نیلامی میں پاکستان کے اسپنر ابرار احمد کو سائن کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی معطل کر دیا گیا۔ابرار احمد ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ملکیت والی فرنچائز کے ذریعہ منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ تاہم اس فیصلے پر سوشل میڈیا پر بہت سے شائقین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، جنہوں نے ٹیم کے مالک اور فرنچائز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ابرار احمد کو نیلامی میں £190,000 (تقریباً 2.3 کروڑ روپے) میں خریدا گیا۔ کچھ ہی دیر بعد سن رائزرز لیڈز کا آفیشل ایکس اکاو¿نٹ معطل کر دیا گیا۔پلیٹ فارم کی جانب سے معطلی کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم اکاو¿نٹ کی جانچ کرنے پر ایک پیغام نظر آتا ہے کہ اکاو¿نٹ قواعد کی خلاف ورزی کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔

دریں اثنا سن ٹی وی نیٹ ورک نے حال ہی میں دی ہنڈریڈ فرنچائز میں ایک حصہ حاصل کیا، جو پہلے ناردرن سپرچارجرز کے نام سے جانا جاتا تھا۔ کمپنی نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے 49 فیصد اور یارکشائر کاو¿نٹی کرکٹ کلب سے 51 فیصد حصص حاصل کرتے ہوئے ٹیم کو تقریباً £100 ملین میں حاصل کیا۔نیلامی سے قبل یہ بات چل رہی تھی کہ آئی پی ایل فرنچائزز پاکستانی کھلاڑیوں پر بولی لگانے سے گریز کریں گی اور نیلامی کا ابتدائی عمل اس بات کی نشاندہی کرتا دکھائی دے رہا تھا۔ تاہم ابرار احمد کی خریداری سے یہ صورتحال بدل گئی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی کھلاڑی 2009 سے انڈین پریمیئر لیگ میں نہیں کھیلے ہیں اور آئی پی ایل فرنچائز مالکان، جو دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، عموماً پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں میں شامل کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

ایک اور پاکستانی کھلاڑی عثمان طارق کو برمنگھم فینکس نے نیلامی میں 140,000 پاو¿نڈز میں خریدا۔سیم ایوب، حارث رو¿ف اور شاداب خان جیسے کئی کھلاڑی فروخت کے بغیر رہ گئے۔سن رائزرز لیڈز کی کپتانی ہیری بروک کر رہے ہیں اور کوچ ڈینیئل ویٹوری ہیں۔ ابتدائی نیلامی میں ٹیم نے جنوبی افریقہ کے ریان رکلٹن، انگلش کھلاڑی زیک کرولی، میٹ پوٹس اور ڈین لارنس کو شامل کیا۔ ٹیم میں پہلے ہی برائیڈن کارس، مچل مارش اور نیتھن ایلس جیسے کھلاڑی موجود ہیں۔ہنڈریڈ 2026 کا انعقاد 21 جولائی سے 16 اگست تک ہو گا جس میں مرد اور خواتین کے 34 میچ ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande