
پٹنہ، 13 مارچ (ہ س)۔بہار کے ایک بدعنوان افسرکے ٹھکانوں سے اسپیشل ویجلینس یونٹ (ایس وی یو)کو کروڑوں کے زیورات اور 32لاکھ روپے نقدی برآمد کی ہے۔ جمعہ کے روز ایس وی یو نے محکمہ صحت کے بی ایم ایس آئی سی ایل کارپوریشن کے ڈپٹی جنرل منیجر (ڈی جی ایم) پنکج کمار کی رہائش گاہ اور دفتر کی تلاشی لی اور اس میں بڑی دولت جمع کرنے کے ثبوت ملے۔ایس وی یو نے اہلکار کے خلاف اپنی معلوم آمدنی سے زیادہ 9,446,066 کروڑ جمع کرنے کا مقدمہ درج کیا۔ اس کے بعد کئی مقامات پر تلاشی لی گئی۔ تفتیشی ایجنسی نے ملزم پنکج کمار اور اس کی بیوی کے نام پر غیر منقولہ جائیداد کے متعدد دستاویزات برآمد کئے۔ ان کے پاس پرتھوی پور، کنکر باغ، پٹنہ واقع شیوم اپارٹمنٹس، 305 اور 405 دو فلیٹ ہیں۔ وہ قدم کنواں واقع کنیکا مائیہر اپارٹمنٹس میں فلیٹ نمبر 105 کے بھی مالک ہیں۔ایس وی یو چھاپہ ماری کے دوران کل32 لاکھ نقدی برآمد کی گئی۔ یہ ریکوری پنکج کمار کے گھر سے کی گئی ہے۔ اسپیشل ویجیلنس یونٹ کی ٹیم چھاپے کے لیے پنکج کمار کے فلیٹ پر پہنچی تو انہوں نے 32 لاکھ روپے کی نقدی اور طلائی زیورات پھینکنے کی کوشش کی لیکن ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نقدی اور ہیرے، سونے اور چاندی کے زیورات کو ضبط کرلیا۔چھاپہ ماری کے دوران ملزمین کی مدت ملازمت میں خریدے گئے طلائی زیورات کی 150 سے زائد رسیدیں برآمد ہوئیں۔ ان کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مالیاتی اداروں اور بینک کھاتوں میں سرمایہ کاری سے متعلق دستاویزات بھی ملی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan