
نئی دہلی، 13 مارچ (ہ س) ۔
دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے لال قلعہ دھماکہ کیس میں ڈاکٹر شاہین سعید سمیت سات ملزمین کی عدالتی تحویل میں مزید 15 دن کی توسیع کر دی ہے۔ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پیتامبر دت نے یہ حکم جاری کیا۔
تمام ساتوں ملزمین کی عدالتی تحویل کی میعاد جمعہ کو ختم ہونے والی تھی، اس کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے اپنی تحقیقات کی آخری تاریخ 90 دن تک بڑھانے کی مانگ کی تھی۔ ڈاکٹر شاہین سعید کے علاوہ جن ملزمان کی عدالت نے عدالتی حراست میں توسیع کا حکم دیا ان میں مفتی عرفان احمد، ڈاکٹر عادل احمد، یاسربلال وانی دانش، یاسر احمد ڈار، نصیل بلال ملا اور ڈاکٹر مزمل شکیل شامل ہیں۔
10 نومبر 2025 کو لال قلعہ کے قریب ایک i10 کار میں دھماکہ ہوا۔ گاڑی عامر رشید علی کے نام پر تھی۔ دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ