سارن میں مشتبہ حالت میں پانچ افراد کی موت
چھپرہ ،13 مارچ (ہ س)۔ سارن ضلع کے مشرکھ اور پانا پور تھانہ علاقہ میں پانچ افراد کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ انتظامیہ نے صرف چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ پہلا واقعہ 11 مارچ کو پیش آیا جب مشرکھ تھانہ علاقہ کے تحت مشرکھ ٹولہ کے رہنے والے سنتو
سارن میں مشتبہ حالت میں 5 افراد کی موت


چھپرہ ،13 مارچ (ہ س)۔ سارن ضلع کے مشرکھ اور پانا پور تھانہ علاقہ میں پانچ افراد کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ انتظامیہ نے صرف چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ پہلا واقعہ 11 مارچ کو پیش آیا جب مشرکھ تھانہ علاقہ کے تحت مشرکھ ٹولہ کے رہنے والے سنتوش مہتو کی موت ہوگئی۔ اگرچہ کچھ گاؤں والے موت کی وجہ زہریلی شراب بتا رہے ہیں لیکن انتظامیہ اس سے انکار کر رہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد پاناپور تھانہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے سکن ناتھ کی بھی 11 مارچ کی رات موت ہوگئی۔ اس کے بعد 12 مارچ کو پاناپور تھانہ علاقے کے دوبولی کے رہنے والے دھرمیندر رائے کی بھی پٹنہ میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اس سے انتظامیہ میں مزید ہلچل مچ گئی۔ چوتھا واقعہ 13 مارچ کو پیش آیا جب مشرکھ پوروی ٹولہ کے رہنے والے پنکج سنگھ کی عدالت میں پیشی کے دوران طبیعت خراب ہونے کے بعد موت ہوگئی۔ اس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور دیہی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کی قیادت میں ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ انتظامیہ متوفی کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کرے گی۔اگرچہ رگھورویر مہتو کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ نصف درجن افراد صدر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اسپتال کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ ویبھو سریواستو اور ایس ایس پی ونیت کمار نے آج ذاتی طور پر صدر اسپتال اور مشرکھ پی ایچ سی کا دورہ کرکے بیماروں سے ملاقات کی اور معلومات اکٹھی کی۔ اس سے پہلے سارن ضلع میں زہریلی شراب پینے سے متعدد افرادموت ہو چکی ہے۔واضح ہو کہ دسمبر 2022 میں 50 سے زائد افراد کی موت ہوئی تھی۔ اکتوبر 2024 میں مشرکھ میں 35 افراد کی موت ہوئی تھی جس کے بعد پولیس انتظامیہ نے شراب اسمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ 13 مارچ کو بھی اموات ہوئیں۔ پنکج کمار سنگھ ولد آنجہانی امیش سنگھ اور رگھویر مہتو ولد پرشو رام مہتو ساکن پوربی ٹولہ مشرکھ رہائشی ہیں۔ ان اموات کے بعد علاقے میں طرح طرح کے باتیں شروع ہوگئی ہیں اور لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔شراب اسمگلنگ کے الزام میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد رگھوور مہتو کی موت ہوگئی۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ رگھوویر نے شراب بھی پی تھی۔ اس معاملے میں پوچھے جانے پر سارن کے ضلع مجسٹریٹ ویبھو سریواستو نے کہا کہ نقلی شراب پینے سے ابھی تک کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنتوش مہتو کی موت بیماری کی وجہ سے ہوئی، جب کہ دھرمیندر رائے کی پٹنہ میں علاج کے دوران موت ہوئی ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande