
وزیر اعلیٰ نے سمریدھی یاترا کے دوران سہرسہ ضلع سے متعلق ترقیاتی اور فلاحی پروجیکٹوں کا جائزہ لیاپٹنہ، 13 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج سمریدھی یاترا کے دوران سہرسہ اسٹیڈیم کمپلیکس سے سہرسہ ضلع سے متعلق ترقیاتی اور فلاحی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے پرگتی یاترا کے دوران اعلان کردہ مختلف اسکیموں پر عمل آوری کے بارے میں افسران سے جانکاری حاصل کی۔ جائزہ میٹنگ کے دوران، سہرسہ کے ضلع ڈی ایم مسٹر دپیش کمار نے پرگتی یاترا سے متعلق اسکیموں، سات نشچے-2 اسکیموں اور سات نشچے-3 اسکیموں کے نفاذ کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے وزیر اعلیٰ کو تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ ڈی ایم نے ضلع میں چل رہے دیگر ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی وزیر اعلیٰ کو بتایا۔جائزہ میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے پرگتی یاترا سے متعلق منظورکیے گئے پروجیکٹوں کو تیزی سے نافذ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے سات نشچے 2 کے تحت چلائے جا رہے پروجیکٹوں کو بہتر انداز میں نافذ کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعلیٰ نے افسران سے کہا کہ سات نشچے 3 کے تحت جن اسکیموں کی نشاندہی کی گئی ہے، انہیں پوری عزم اور حساسیت کے ساتھ شروع کریں اور مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے اور اس کے حصول کے لیے متعدد منصوبے چلا رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا حکومت کے ذریعہ عوام کی فلاح کے لیے کئے جارے کاموں کے بارے میں عام لوگوں کو بتائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت نے آئندہ پانچ برسوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ حکومت مختلف سہولیات فراہم کرکے ریاست میں صنعتیں لگانے اور خود روزگار کے لیے صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ بہار میں صنعتیں لگانے کے لیے صنعت کاروں کو خصوصی اقتصادی پیکیج دیا جا رہا ہے۔ اس سے صنعت کاروں کو ریاست میں صنعتیں لگانے میں کافی مدد ملے گی۔ تمام اضلاع میں صنعتیں لگانے کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ریاستی حکومت کا مقصد بہار میں صنعتوں کو مزید فروغ دینا، بہار کے نوجوانوں کو ہنر مند اور خود انحصار بنانا، انہیں روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنا اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے قابل بنانے کے لیے اسٹارٹ اپ پالیسی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں کہ ہماری ریاست کے نوجوان ہنر مند اور قابل ہوں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگوں نے ریاست کو ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاستوں میں سے ایک بنانے کے لیے سات نشچے 3 پروگرام کو نافذ کیا ہے۔ سات نشچے 3 کے ساتویں نشچے سب کا سمان-زندگی آسان کا بنیادی مقصد ریاست کے تمام شہریوں کی روزمرہ زندگی میں درپیش مشکلات کو کم کرکے ان کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے۔ ہم اس مقصد کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ہم ریاست کے تمام شہریوں کی سہولت کا خیال رکھتے ہیں۔ ہم ان کی زندگیوں کو آسان اور زیادہ ترقی یافتہ بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ تمام افسران حساسیت کے ساتھ پروجیکٹوں کو نافذ کریں تاکہ بہار ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاستوں کی صف میں شامل ہوسکے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan