اے ایم یو کے ایس ٹی ایس اسکول میں طلبہ کی ذہنی و جذباتی صحت پر کاؤنسلنگ سیشن کا اہتمام
علی گڑھ 12 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایس ٹی ایس اسکول میں طلبہ میں امتحانات سے متعلق دباؤ کو کم کرنے اور ذہنی و جذباتی صحت کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک کاؤنسلنگ سیشن منعقد کیا گیا۔ اس سیشن میں اسٹوڈنٹس کاؤنسلنگ سینٹر، اے ایم یو کی کوآرڈی
اے ایم یو کے ایس ٹی ایس اسکول میں طلبہ کی ذہنی و جذباتی صحت پر کاؤنسلنگ سیشن کا اہتمام


علی گڑھ 12 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایس ٹی ایس اسکول میں طلبہ میں امتحانات سے متعلق دباؤ کو کم کرنے اور ذہنی و جذباتی صحت کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک کاؤنسلنگ سیشن منعقد کیا گیا۔

اس سیشن میں اسٹوڈنٹس کاؤنسلنگ سینٹر، اے ایم یو کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نشید امتیاز نے کلیدی خطاب پیش کرتے ہوئے طلبہ کو بے چینی اور ذہنی دباؤ سے نمٹنے اور جذباتی توازن برقرار رکھنے کے لیے مؤثر حکمت عملیاں بتائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ذہنی وضاحت اور جذباتی بہبود بھی تعلیمی تیاری کی طرح اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو صحت مند مطالعہ کی عادات اپنانے اور دباؤ کم کرنے کے لیے ڈیجیٹل آلات کے متوازن استعمال کی تلقین کی۔

اپنے خطاب میں پرنسپل مسٹر فیصل نفیس نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ امتحانات کو سیکھنے کی اپنی صلاحیت کا جائزہ لینے کا ایک موقع سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی فلاح و بہبود ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

وائس پرنسپل ڈاکٹر محمد عالمگیر نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر الیاس میاں، مسٹر محمد علام، مسٹر نورالزماں ارشد، محترمہ نوشین فاطمہ، محترمہ عظمیٰ خان، مسٹر محمد عدنان خان، مسٹر محمد عاصم، مسٹر ارغوان ارشد، محترمہ عارفہ عشرت اور مسٹر وسیم خان موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت محترمہ غزالہ تنویر نے کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande