سابق ایم ایل اے سومیش شوکین کو 10 کروڑ روپے رنگداری نہ دینے پر قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں: سنجے سنگھ
نئی دہلی، 12 مارچ(ہ س )۔ عام آدمی پارٹی نے سابق ایم ایل اے اور سال 2025 کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے امیدوار رہنے والے سومیش شوکین کو رنگداری نہ دینے پر ملنے والی جان سے مارنے کی دھمکیوں کے معاملے پر بی جے پی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ آپ کے رکن
سابق ایم ایل اے سومیش شوکین کو 10 کروڑ روپے رنگداری نہ دینے پر قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں: سنجے سنگھ  نئی دہلی، 12 مارچ(ہ س )۔ عام آدمی پارٹی نے سابق ایم ایل اے اور سال 2025 کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے امیدوار رہنے والے سومیش شوکین کو رنگداری نہ دینے پر ملنے والی جان سے مارنے کی دھمکیوں کے معاملے پر بی جے پی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ آپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے راج میں سابق ایم ایل اے بھی محفوظ نہیں ہیں۔ سابق ایم ایل اے سومیش شوکین سے 10 کروڑ روپے رنگداری مانگی گئی ہے اور رقم ادا نہ کرنے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے دہلی پولیس کو شکایت دی ہے، لیکن پولیس کمشنر انہیں ملاقات کا وقت نہیں دے رہے ہیں۔ میں دہلی میں بگڑتی ہوئی قانون و انتظام کی صورتحال، رنگداری اور غنڈہ گردی کا معاملہ ایوانِ پارلیمنٹ اور وزارتِ داخلہ کی کمیٹی میں بھی اٹھا¶ں گا۔جمعرات کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ دہلی کے سابق ایم ایل اے اور 2025 کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار رہنے والے سومیش شوکین سے متعلق ایک نہایت سنجیدہ معاملہ سامنے آیا ہے۔ ان کی شکایت پر 7 مارچ کو ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انہیں 10 کروڑ روپے کی رقم بطور بھتہ (رنگداری) دینے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اگر پیسے نہیں دیے گئے تو انہیں زندہ نہیں چھوڑا جائے گا۔ باقاعدہ پیغامات بھیجے جا رہے ہیں اور فون کالز کے ذریعے بھی دھمکایا جا رہا ہے۔سنجے سنگھ نے بتایا کہ 6 مارچ کی شام جب سومیش شوکین اپنے فارم ہا¶س پر موجود تھے تو انہیں ایک دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی تھی۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سے اب تک پولیس کمشنر نے ملاقات کے لیے وقت نہیں دیا ہے۔ دہلی کے ایک سابق ایم ایل اے کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہے، 10 کروڑ روپے کی وصولی مانگی جا رہی ہے، لیکن بار بار درخواست کرنے کے باوجود کمشنر صاحب کے پاس ملاقات کے لیے وقت نہیں ہے۔سنجے سنگھ نے کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ کا اجلاس جاری ہے اور موقع ملتے ہی میں ان دونوں معاملات کو ملک کے اعلیٰ ترین ایوان میں اٹھا¶ں گا۔ میں خود امورِ داخلہ سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا رکن ہوں، اس لیے میں اس ظلم، ناانصافی اور دہلی میں ہونے والی لوٹ مار اور قتل کے واقعات کو اس کمیٹی کے سامنے بھی پیش کروں گا۔ اس کے بعد انہوں نے حملے کے فوراً بعد کی ویڈیو بھی میڈیا کو دکھائی۔ ہندوستھان سماچار


نئی دہلی، 12 مارچ(ہ س )۔

عام آدمی پارٹی نے سابق ایم ایل اے اور سال 2025 کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے امیدوار رہنے والے سومیش شوکین کو رنگداری نہ دینے پر ملنے والی جان سے مارنے کی دھمکیوں کے معاملے پر بی جے پی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ آپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے راج میں سابق ایم ایل اے بھی محفوظ نہیں ہیں۔ سابق ایم ایل اے سومیش شوکین سے 10 کروڑ روپے رنگداری مانگی گئی ہے اور رقم ادا نہ کرنے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے دہلی پولیس کو شکایت دی ہے، لیکن پولیس کمشنر انہیں ملاقات کا وقت نہیں دے رہے ہیں۔ میں دہلی میں بگڑتی ہوئی قانون و انتظام کی صورتحال، رنگداری اور غنڈہ گردی کا معاملہ ایوانِ پارلیمنٹ اور وزارتِ داخلہ کی کمیٹی میں بھی اٹھاوں گا۔جمعرات کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ دہلی کے سابق ایم ایل اے اور 2025 کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار رہنے والے سومیش شوکین سے متعلق ایک نہایت سنجیدہ معاملہ سامنے آیا ہے۔ ان کی شکایت پر 7 مارچ کو ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انہیں 10 کروڑ روپے کی رقم بطور بھتہ (رنگداری) دینے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اگر پیسے نہیں دیے گئے تو انہیں زندہ نہیں چھوڑا جائے گا۔ باقاعدہ پیغامات بھیجے جا رہے ہیں اور فون کالز کے ذریعے بھی دھمکایا جا رہا ہے۔سنجے سنگھ نے بتایا کہ 6 مارچ کی شام جب سومیش شوکین اپنے فارم ہاوس پر موجود تھے تو انہیں ایک دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی تھی۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سے اب تک پولیس کمشنر نے ملاقات کے لیے وقت نہیں دیا ہے۔ دہلی کے ایک سابق ایم ایل اے کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہے، 10 کروڑ روپے کی وصولی مانگی جا رہی ہے، لیکن بار بار درخواست کرنے کے باوجود کمشنر صاحب کے پاس ملاقات کے لیے وقت نہیں ہے۔سنجے سنگھ نے کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ کا اجلاس جاری ہے اور موقع ملتے ہی میں ان دونوں معاملات کو ملک کے اعلیٰ ترین ایوان میں اٹھاوں گا۔ میں خود امورِ داخلہ سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا رکن ہوں، اس لیے میں اس ظلم، ناانصافی اور دہلی میں ہونے والی لوٹ مار اور قتل کے واقعات کو اس کمیٹی کے سامنے بھی پیش کروں گا۔ اس کے بعد انہوں نے حملے کے فوراً بعد کی ویڈیو بھی میڈیا کو دکھائی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande