
نئی دہلی، 12 مارچ (ہ س)۔ مقامی ا سٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے کاروباری روز شدید مندی کا رجحان رہا۔ آج کا کاروبار بھی کمزور نوٹ پر شروع ہوا۔ بازار کھلنے کے تھوڑی دیر بعد، بیل اور ریچھ ایک دوسرے پر حاوی ہونے کی کوشش کرنے لگے، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی انڈیکس میں اتار چڑھاو¿ آیا۔ پورے دن کی تجارت کے بعد، سینسیکس 1.08 فیصد اور نفٹی 0.95 فیصد کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔
آج دن کے کاروبار کے دوران آٹوموبائل، رئیلٹی اور ایف ایم سی جی سیکٹرز کے حصص میں زبردست فروخت ہوئی۔ اسی طرح بینکنگ، فارماسیوٹیکل، آئی ٹی، کنزیومر ڈیوریبل، ہیلتھ کیئر اور ٹیک انڈیکس بھی خسارے کے ساتھ بند ہوئے۔ دوسری جانب توانائی، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز، آئل اینڈ گیس، کیپٹل گڈز اور میٹل سیکٹرز کے حصص میں خرید و فروخت ہوئی۔ وسیع بازار میں آج فروخت کا دباو¿ جاری رہا، جس کی وجہ سے نفٹی مڈ کیپ انڈیکس 0.37 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح،ا سمال کیپ انڈیکس نے آج کے کاروبار کا اختتام 0.67 فیصد کی کمی کے ساتھ کیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج کی کمزوری کی وجہ سے، اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو اپنی دولت میں تقریباً 1.75 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ آج کی ٹریڈنگ کے بعد بی ایس ای پر درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 440.15 لاکھ کروڑ (عارضی) تک گر گئی۔ گزشتہ کاروباری دن، بدھ کو، ان کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 441.90 لاکھ کروڑ تھی۔ اس طرح، سرمایہ کاروں کو آج کی تجارت میں تقریباً 1.75 لاکھ کروڑ کا نقصان ہوا۔
آج، دن کے کاروبار کے دوران، بی ایس ای میں 4,404 حصص میں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 1,715 حصص کے بھاو¿ اضافہ کے ساتھ بند ہوئے، 2,516 کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ 173 کے حصص بغیر کسی اتار چڑھاو¿ کے بند ہوئے۔ آج، این ایس ای میں 2,954 حصص میں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 1,034 حصص منافع کمانے کے بعد سبز نشان پر اور 1,920 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ نشان پر بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 حصص میں سے 6 حصص فائدہ کے ساتھ بند ہوئے اور 24 حصص نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 حصص میں سے 11 حصص سبز نشان میں اور 39 حصص سرخ نشان میں بند ہوئے۔
بی ایس ای سینسیکس آج 494.06 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 76,369.65 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔
ٹریڈنگ شروع ہونے کے فوراً بعد فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے انڈیکس 992.53 پوائنٹس گر کر 75,871.18 پر آگیا۔ اس کے بعد خریداروں نے اپنی خریداری کی کوششیں تیز کر دیں، جس کے نتیجے میں سینسیکس کی کارکردگی میں بہتری آئی۔ خریداری کی مدد سے، انڈیکس 810.53 پوائنٹس اپنی کم ترین سطح سے 2 بجے سے کچھ دیر پہلے 76,681.71 تک پہنچ گیا۔ تاہم، سینسیکس کی کارکردگی میں یہ بہتری قلیل مدتی تھی۔ فروخت کا دباو¿ پھر بڑھ گیا، جس کی وجہ سے سینسیکس اپنی اونچائی سے 647.29 پوائنٹس گر کر 829.29 پوائنٹس کے نقصان سے 76,034.42 پر بند ہوا۔
سینسیکس کی طرح آج این ایس ای نفٹی بھی 192 پوائنٹس گر کر 23,674.85 پر کھلا۔ مارکیٹ کھلنے کے کچھ ہی دیر بعد فروخت کا دباو¿ بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 310.55 پوائنٹس گر کر 23,556.30 پر آ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے اپنی خریداری کی کوششیں تیز کر دیں، جس کے نتیجے میں نفٹی میں بحالی ہوئی۔ دوپہر 2 بجے کے قریب، انڈیکس اپنی کم ترین سطح سے 260 پوائنٹس سے زیادہ ریکور کر کے 23,833.15 تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد، ریچھ نے ایک بار پھر سنبھالا، جس کی وجہ سے نفٹی اپنی بلندیوں سے تقریباً 200 پوائنٹس پھسل کر 227.70 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 23,639.15 پر بند ہوا۔
دن بھر کی خرید و فروخت کے بعد، اسٹاک مارکیٹ کے بڑے اسٹاکس میں، کول انڈیا 5.23 فیصد، این ٹی پی سی 2.80 فیصد، پاور گرڈ کارپوریشن 1.61 فیصد، جیو فائنانشل 1.47 فیصد اور اڈانی انٹرپرائزز 1.38 فیصد اضافہ کے ساتھ اور آج سب سے اوپر 5 فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ دوسری طرف، مہندرا اینڈ مہندرا 4.32 فیصد، آئشر موٹرز 3.83 فیصد، ماروتی سوزوکی 3.60 فیصد، بجاج فائنانس 3.42 فیصد اور الٹراٹیک سیمنٹ 3.25 فیصد گراوٹ اور آج سب سے اوپر 5 خسارہ کی فہرست میں شامل ہوئے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی