
نئی دہلی، 12 مارچ (ہ س)۔
ملک میں کھیل صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس جے ایف آئی) کی گولڈن جبلی نیشنل کانفرنس 13 مارچ کو نئی دہلی میں شروع ہوگی۔ دہلی اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ڈی ایس جے اے) کی میزبانی میں منعقدہ اس خصوصی چار روزہ تقریب میں ملک بھر سے کھیل صحافی شرکت کریں گے۔
یہ کانفرنس ہندوستانی کھیل صحافت کے 50 سال کے شاندار سفر کا جشن منائے گی اور پیشے کی بدلتی ہوئی نوعیت پر بحث کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گی۔ کھیلوں کی صحافت کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل اسپورٹس پریس ایسوسی ایشن کے ذریعہ تسلیم شدہ، اس تنظیم نے گزشتہ پانچ دہائیوں سے ہندوستان میں کھیلوں کی صحافت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
چار روزہ ایونٹ میں پیشہ ورانہ مکالموں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے متعدد مقابلے اور انٹرایکٹو پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔ کانفرنس کے دوران ایک بڑا اسپورٹس کانکلیو منعقد کیا جائے گا۔
اس گولڈن جبلی کانفرنس کو کئی سرکردہ کارپوریٹ اور کھیلوں کی تنظیموں کا تعاون حاصل ہوا ہے۔ ہیروموٹو کارپ مرکزی اسپانسر ہے، جبکہاپولو ٹائرس ایونٹ کو شریک اسپانسر کر رہا ہے۔ مزید برآں، سونی اسپورٹس نیٹ ورک، پنجاب کنگز، دہلی کیپٹلز، دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن، جند ل اسٹیل، راجستھان یونائیٹڈ فٹبال کلب، اور آرچری ایسوسی ایشن آف انڈیا ایونٹ سے وابستہ تنظیموں میں شامل ہیں۔ کانفرنس کو نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت اور ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے بھی تعاون حاصل ہے، جو اس تقریب کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتی ہے۔
دہلی اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سکریٹری سابی حسین نے کہا کہ گولڈن جوبلی ایڈیشن کی میزبانی دہلی کی اسپورٹس میڈیا کمیونٹی کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کانفرنس اسپورٹس جرنلزم کے سفر کو منانے اور اس کے مستقبل کے بارے میں سنجیدہ بات چیت کرنے کے لیے ملک بھر سے کھیلوں کے صحافیوں کو اکٹھا کرے گی۔
شمال، مشرقی، مغربی اور جنوبی علاقوں کے صحافیوں کی شرکت کے ساتھ، 2026 کی نیشنل کانفرنس ایسوسی ایشن کی تاریخ کے اہم ترین واقعات میں سے ایک ہونے کی امید ہے۔ یہ تقریب ہندوستان میں کھیل صحافت کے پانچ دہائیوں کے سفر کا جشن منائے گی اور اس کے مستقبل کے لائحہ عمل کو بھی ترتیب دینے کی کوشش کرے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ