حزب اللہ نے اسرائیل پر 150 راکٹ داغے، ایران نے بھی مربوط مہم میں میزائل داغے
حزب اللہ نے اسرائیل پر 150 راکٹ داغے، ایران نے بھی مربوط مہم میں میزائل داغے تل ابیب، 12 مارچ (ہ س)۔ ایران کے حمایت یافتہ لبنان کے جنگجو گروہ حزب اللہ نے بدھ کی دیر شام اسرائیل پر کم از کم 150 راکٹ داغے۔ اس دوران ایران نے بھی مربوط مہم (انٹیگریٹڈ
اسرائیل کے شمالی شہر بئینہ میں 11 مارچ- کو حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے۔ فوٹو: فائر اینڈ ریسکیو سروس، دی ٹائمز آف اسرائیل


حزب اللہ نے اسرائیل پر 150 راکٹ داغے، ایران نے بھی مربوط مہم میں میزائل داغے

تل ابیب، 12 مارچ (ہ س)۔ ایران کے حمایت یافتہ لبنان کے جنگجو گروہ حزب اللہ نے بدھ کی دیر شام اسرائیل پر کم از کم 150 راکٹ داغے۔ اس دوران ایران نے بھی مربوط مہم (انٹیگریٹڈ آپریشن) میں میزائل داغے۔ 28 فروری سے شروع ہونے والی اس جنگ میں حزب اللہ کے اس حملے کو سب سے بڑا بتایا جا رہا ہے۔

دی ٹائمز آف اسرائیل اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے گڑھ پر لڑاکا طیاروں سے بمباری کی ہے۔ ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ دونوں فریق شدید تناو کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ حزب اللہ نے کئی گھنٹوں تک حملہ جاری رکھا۔ حملے میں راکٹوں کے علاوہ ڈرون کا بھی استعمال کیا گیا۔ اس دوران لاکھوں اسرائیلی گھروں کو چھوڑ کر پناہ گاہوں میں پہنچ گئے۔

اسرائیل کے ایک فوجی اہلکار نے کہا کہ حزب اللہ نے یہ حملہ ایران کی حمایت میں شروع کیا ہے۔ اس اہلکار کے مطابق رات تقریباً آٹھ بجے ایران نے ایک میزائل سے ملک کے وسطی علاقے کو نشانہ بنایا۔ اسی دوران حزب اللہ نے تابڑ توڑ حملے شروع کر دیے۔ اس نے راکٹوں کی بوچھاڑ کر دی۔ ایک گھنٹے کے وقفے میں کم از کم 100 راکٹ داغے گئے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اسے مربوط حملہ قرار دیا۔ اسرائیل نے کہا کہ ایرانی میزائلوں نے ملک کے شمال اور جنوب کو نشانہ بنایا۔

اسرائیل نے کہا کہ اس کے دفاعی نظام نے ایرانی میزائلوں کو کامیابی سے ناکارہ بناتے ہوئے حزب اللہ کے حملوں کو بھی ناکام بنا دیا۔ اس کے باوجود حملے کے دوران آگ لگ گئی اور دو افراد معمولی زخمی ہو گئے۔ میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمبولینس سروس نے کہا کہ ایک 35 سالہ خاتون اور 50 سالہ مرد اس حملے کی زد میں آ گئے۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا کہ حزب اللہ کے حملے کا اشارہ ملتے ہی لوگوں کو محتاط کر دیا گیا تھا۔ گلیلی اور حیفہ میں سائرن بجائے گئے۔ سائرن کی آواز لبنان سرحد سے 50 کلومیٹر تک کے علاقوں میں سنی گئی۔ آئی ڈی ایف کا اندازہ ہے کہ حزب اللہ نے شمال میں کم از کم 150 راکٹ داغے۔ ان میں سے کئی راکٹ کھلے علاقوں میں بھی گرے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande