
علی گڑھ, 12 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر کی سفارش پر 2 اساتذہ کو ڈپٹی ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر (ڈی ایس ڈبلیو) اور 6 کو اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو مقرر کیا ہے۔ یہ تقرریاں 31 جنوری 2026 سے مؤثر ہیں۔
پروفیسر صبوحی خان (شعبہ ریاضی) اور پروفیسر نبیل اللہ خان (شعبہ اپلائیڈ میتھ میٹکس) کو ڈپٹی ڈی ایس ڈبلیومقرر کیا گیا ہے۔جن اساتذہ کو اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو مقرر کیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر مراد احمد (شعبہ پیتھالوجی،جے این ایم سی)، ڈاکٹر محمد فیروز عالم (کامرس سیکشن، ویمنس کالج)، ڈاکٹر جوہی گپتا (ایڈوانسڈ سینٹر فار ویمنز اسٹڈیز)، ڈاکٹر ارشد اقبال (کے اے نظامی سینٹر فار قرآنک اسٹڈیز)، ڈاکٹر اجمل حسین (شعبہ سول انجینئرنگ) اور ڈاکٹر عتیب احمد خان (شعبہ مکینیکل انجینئرنگ) شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ