
علی گڑھ, 12 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کامرس سے وابستہ پروفیسر محمد اشرف علی کو 11 مارچ 2026 سے 2 سال کی مدت کے لیے فیکلٹی آف کامرس کا ڈین مقرر کیا گیا ہے۔ پروفیسر علی کو تدریس و تحقیق کے شعبے میں 37 برس سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ ان کی خاص دلچسپیوں میں مینجمنٹ، آرگنائزیشنل بیہیویئر، ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور مارکیٹنگ مینجمنٹ شامل ہیں۔وہ قومی و بین الاقوامی شہرت یافتہ جرائد میں 100 سے زائد تحقیقی مقالے شائع کر چکے ہیں اور اب تک 19 پی ایچ ڈی اسکالرز کی نگرانی کر چکے ہیں، جبکہ 100سے زیادہ پوسٹ گریجویٹ مقالات کی رہنمائی بھی کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ متعدد کتابوں کے مصنف اور مدیر بھی ہیں۔
پروفیسر علی نے اے ایم یو میں مختلف تعلیمی و انتظامی ذمہ داریاں بھی انجام دی ہیں، جن میں کئی مرتبہ فیکلٹی آف کامرس کے قائم مقام ڈین کے طور پر خدمات انجام دینا اور مختلف تعلیمی پروگراموں اور یونیورسٹی سطح کے امور کی نگرانی شامل ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ