
لکھنو¿، 12 مارچ (ہ س)۔
شنکراچاریہ سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے 7 مارچ 2026 کو وارانسی سے گوپرتشٹھا دھرم یودھ یاترا کا آغاز کیا، جس میں گائے کو راشٹرماتا (قوم کی ماں) کا درجہ دینے اور گائے کے ذبیحہ پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا گیا۔ یاترا جونپور، سلطان پور اور رائے بریلی سے ہوتی ہوئی ریاست کے دارالحکومت لکھنو¿ پہنچی۔ جمعرات کو لکھنو¿ پہنچ کر سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے شنکراچاریہ اویمکتیشورانند سرسوتی سے ملاقات کی۔ پارٹی قائدین بشمول چیف ترجمان راجندر چودھری اور انو ٹنڈن بھی موجود تھے۔
اکھلیش یادو نے اوی مکتیشورانند سرسوتی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کی۔ انہوں نے کہا، میں ابھی ابھی قابل احترام شنکراچاریہ سے ملاقات کر کے واپس آیا ہوں۔ ہم ان کے آشیرواد کے حصول کے لیے یہاں آئے ہیں۔ کسی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ شنکراچاریہ کا آشیرواد حاصل کرنے سے فرضی سنتوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔
ایس پی صدر نے کہا کہ جب ریاست میں سماج وادی پارٹی کی حکومت تھی تو گو¿ سیوا کو لے کر کئی فیصلے لئے گئے تھے۔ مستقبل میں وہ گو¿سیوا کے لیے جو کچھ کر سکیں گےکریں گے۔ یوگی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے اکھلیش نے کہا، حکومت اس ریاست میں پچھلے کچھ دنوں سے بے اثر ہے، وہ عوام کے درمیان بھی نہیں جاتی، اگر وہ ایسا کرتے تو جیت نہیں پاتے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ