
سلی گوڑی، 11 مارچ (ہ س) اسمبلی انتخابات کے اعلان سے پہلے ہی ترنمول کانگریس نے اپنی انتخابی تیاریوں کو تیز کر دیا ہے۔ اسی تناظر میں بدھ کو باگڈوگرہ میں پارٹی کے منتخب نمائندوں اور قائدین کی ایک اہم میٹنگ ماٹیگارا-نکسل باڑی اسمبلی حلقہ کے تعلق سے منعقد ہوئی۔
حالانکہ پارٹی نے ابھی تک کسی سرکاری امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن میٹنگ میں طے پایا کہ ماٹیگارا-نکسل باڑی اسمبلی حلقہ سے جس بھی امیدوار کو ٹکٹ دیا جائے گا، پارٹی کے تمام لیڈران اور کارکنان متحد ہو کر اس کی حمایت میں الیکشن لڑیں گے۔
میٹنگ میں دارجلنگ ضلع ترنمول کانگریس کے ضلع چیرمین، کور کمیٹی کے ارکان اور مختلف سطحوں سے منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران رہنماو¿ں نے کہا کہ 2021 کے اسمبلی انتخابات میں اس سیٹ پر ترنمول کانگریس کے امیدوار تقریباً 70 ہزار ووٹوں سے پیچھے رہ گئے تھے۔
ضلعی چیئرمین کا دعویٰ ہے کہ اس بار صورتحال مختلف ہے۔ ان کے مطابق ضلع کونسل متحد ہو کر کام کر رہی ہے۔ گزشتہ نو مہینوں میں بوتھ کی سطح پر تنظیم کو مضبوط کیا گیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی