منشیات کے خلاف مہاراشٹر میں زیرو ٹالرنس پالیسی، 14 کیسز میں مکوکا نافذ
ممبئی ، 11 مارچ (ہ س)۔ مہاراشٹر حکومت نے منشیات کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اب تک 14 معاملات میں مکوکا قانون کے تحت کارروائی کی ہے۔ وزیر مملکت یوگیش کدم نے قانون ساز کونسل میں کہا کہ اس معاملے میں حکومت کی پالیسی مکمل طور پر زیرو ٹالرنس پر
منشیات کے خلاف مہاراشٹر میں زیرو ٹالرنس پالیسی، 14 کیسز میں مکوکا نافذ


ممبئی ، 11 مارچ (ہ س)۔ مہاراشٹر حکومت نے منشیات کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اب تک 14 معاملات میں مکوکا قانون کے تحت کارروائی کی ہے۔ وزیر مملکت یوگیش کدم نے قانون ساز کونسل میں کہا کہ اس معاملے میں حکومت کی پالیسی مکمل طور پر زیرو ٹالرنس پر مبنی ہے۔ یہ معاملہ رکن ششی کانت شندے کی جانب سے اٹھایا گیا تھا، جبکہ ارکان ستیہ جیت پاٹل، انیل پرب اور پروین دریکر نے بھی اس پر ضمنی سوالات کیے۔یوگیش کدم نے بتایا کہ منشیات کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو روکنے کے لیے حکومت نے اینٹی نارکوٹک ٹاسک فورس قائم کی ہے۔ اس فورس کو منشیات کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے اور پورے ریکٹ کے خلاف کارروائی کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نہ صرف مرکزی ملزمان بلکہ ان تمام افراد کے خلاف بھی کارروائی کر رہی ہے جو کسی نہ کسی طرح اس ریکٹ کی مدد کرتے ہیں۔ منشیات کی سپلائی چین اور خام مال فراہم کرنے والوں کو بھی مکوکا کے تحت قانون کے دائرے میں لایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ستارا ضلع کے جاولی تعلقہ میں سامنے آئے ایک بڑے معاملے میں 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مکوکا کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔وزیر مملکت کے مطابق بعض مقامات پر بند کارخانوں اور دیہی علاقوں کے شیڈز میں خفیہ طور پر منشیات تیار کیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ اس کے پیش نظر پولیس اور ایم آئی ڈی سی نے مشترکہ مہم شروع کر کے ایسے مقامات کی جانچ شروع کر دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دیہی علاقوں میں بھی پولیس کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے اور اس کے خلاف کارروائی مسلسل جاری ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande