
ڈیڑھ لاکھ رشوت لیتے بجلی محکمہ کا اسسٹنٹ انجینئر گرفتارممبئی، 11 مارچ (ہ س)۔ مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں اینٹی کرپشن بیورو نے مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹرک ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ایک اسسٹنٹ انجینئر کو ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ گرفتار افسر یوگیش تاکاجی دیسائی چوک سیکشن-2، تحصیل کھالاپور میں تعینات تھا۔ شکایت کنندہ نے اپنے کاروبار کے لیے 200 کلو واٹ کے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لیے کمپنی کے دفتر میں درخواست دی تھی۔الزام ہے کہ اسسٹنٹ انجینئر نے اس کام کی منظوری کے بدلے ایک لاکھ ستر ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ اس پر شکایت کنندہ نے 5 مارچ 2026 کو رائے گڑھ اینٹی کرپشن بیورو میں شکایت درج کرائی۔ اے سی بی نے 9 مارچ کو ابتدائی جانچ کے دوران شکایت کو درست پایا۔ بعد میں ملزم نے رشوت کی رقم میں کمی کرتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ روپے لینے پر رضامندی ظاہر کی۔10 مارچ 2026 کو جب ملزم چوک سیکشن-2 کے دفتر میں شکایت کنندہ سے رشوت کی رقم وصول کر رہا تھا تو رائے گڑھ اے سی بی کی ٹیم نے دوپہر 1 بج کر 36 منٹ پر اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ شیوراج پاٹل کی رہنمائی میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سریتا بھوسلے اور پولیس انسپکٹر نیشانت دھنبڑے کی ٹیم نے انجام دی۔ اس معاملے میں کھالاپور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ہندوستھان سماچار--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے