شادی کی تقریب میں نوجوان کا گولی مار کر قتل
باغپت، 11 مارچ (ہ س)۔ اترپردیش میں باغپت ضلع کے دوگھٹ تھانہ علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ متوفی کی شناخت بہاوڑی گاو¿ں کے رہنے والے وویک عرف وکی کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ با
BAGHPAT-MURDER-IN-MARRIAGE-


باغپت، 11 مارچ (ہ س)۔ اترپردیش میں باغپت ضلع کے دوگھٹ تھانہ علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ متوفی کی شناخت بہاوڑی گاو¿ں کے رہنے والے وویک عرف وکی کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ باہوڑی کے گاو¿ں کی سابق پردھان ببلی کا شوہر اور بدنام زمانہ بدمعاش ساگر ملک کا چچا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ وویک عرف وکی دوگھٹ علاقہ میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آیا تھا۔ واقعے کے دوران حملہ آوروں نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اہل خانہ کو قتل کے پیچھے پرانی دشمنی کا شبہ ہے۔ باہوڑی گاو¿ں کے سابق پردھان بیجندر کے بیٹے پرنس کا نام سامنے آ رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مقتول وکی کے بھتیجے ساگر نے سابق پردھان دیویندر کا مظفر نگر کی عدالت میں کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ اس کا بدلہ لینے کے لیے ساگر کے چچا وویک عرف وکی کو قتل کر دیا گیا۔

دوگھٹ پولیس اسٹیشن کے انچارج کیول سنگھ نے بتایا کہ خاندان کی شکایت پر پرنس، رجت، لوکیندر اور ایک خاتون کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔ باغپت کے ایس پی سورج کمار رائے نے بتایا کہ قتل کے سلسلے میں ایک نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande