چین کی خلیجی ممالک پر حملوں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت
بیجنگ،11مارچ(ہ س)۔چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیجنگ خلیجی ممالک پر حملوں کی حمایت نہیں کرتا۔ یہ بیان جنگ کے آغاز سے ایران کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں اور ڈرونز کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ چین نے عام شہریوں اور غیر عسکری اہداف
چین کی خلیجی ممالک پر حملوں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت


بیجنگ،11مارچ(ہ س)۔چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیجنگ خلیجی ممالک پر حملوں کی حمایت نہیں کرتا۔ یہ بیان جنگ کے آغاز سے ایران کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں اور ڈرونز کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ چین نے عام شہریوں اور غیر عسکری اہداف پر کیے جانے والے تمام اندھادھند حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔چینی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کی خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہیے اور ان کی سکیورٹی و علاقائی سالمیت کو یقینی بنانا لازم ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ موجودہ بحران کا حل جلد از جلد مذاکرات اور بات چیت کی طرف واپسی میں پنہاں ہے۔ چین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ صورتحال کو پرامن بنانے اور امن کی بحالی کے لیے تمام فریقین کے ساتھ رابطوں کو مزید مستحکم کرے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری سنہ 2026 کو ایران کے خلاف ایک وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ وائٹ ہاوس نے وضاحت کی کہ یہ حملہ ان وجوہات کی بنا پر کیا گیا جسے اس نے ایران کی جانب سے نام نہاد میزائل اور جوہری خطرات قرار دیا تھا۔ امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں سپریم لیڈر علی خامنہ ای سمیت ایران کی پہلی صف کے متعدد قائدین جاں بحق ہوئے۔دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہے جس میں اسرائیلی اہداف کی جانب میزائل اور ڈرونز حملے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بحرین، اردن، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande