سدرن بریو نے ہیمنگ بدانی کو چیف کوچ بنایا، ایان بیل اسسٹنٹ ہوں گے
سدرن بریو نے ہیمنگ بدانی کو چیف کوچ بنایا، ایان بیل اسسٹنٹ ہوں گے لندن، 10 مارچ (ہ س)۔ سدرن بریو نے آئندہ سیزن کے لیے اپنی مردوں کی ٹیم کا چیف کوچ سابق ہندوستانی کرکٹر ہیمنگ بدانی کو مقرر کیا ہے، جبکہ انگلینڈ کے سابق بلے باز ایان بیل کو ان کا اسس
ہیمنگ بدانی


سدرن بریو نے ہیمنگ بدانی کو چیف کوچ بنایا، ایان بیل اسسٹنٹ ہوں گے

لندن، 10 مارچ (ہ س)۔ سدرن بریو نے آئندہ سیزن کے لیے اپنی مردوں کی ٹیم کا چیف کوچ سابق ہندوستانی کرکٹر ہیمنگ بدانی کو مقرر کیا ہے، جبکہ انگلینڈ کے سابق بلے باز ایان بیل کو ان کا اسسٹنٹ کوچ بنایا گیا ہے۔ یہ تقرری ’دی ہنڈریڈ‘ ٹورنامنٹ کے اگلے سیزن کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حال ہی میں دہلی کیپٹلز نے بھی انڈین پریمیئر لیگ میں ایان بیل کو ہیمنگ بدانی کا اسسٹنٹ کوچ بنایا تھا۔ دہلی کیپٹلز کے مالک جی ایم آر گروپ نے گزشتہ سال جولائی میں سدرن بریو میں 49 فیصد حصہ داری خریدی تھی۔

ہیمنگ بدانی نے گزشتہ سیزن میں دہلی کیپٹلز کے چیف کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ان کی رہنمائی میں ٹیم نے اچھی شروعات کی، لیکن پلے آف میں جگہ بنانے سے چوک گئی۔ بدانی کو فرنچائزی کرکٹ میں کوچنگ کا وسیع تجربہ ہے۔ وہ جی ایم آر گروپ کی دیگر ٹیموں کے ساتھ بھی وابستہ رہے ہیں، جن میں سیئٹل آرکاس (میجر لیگ کرکٹ) اور دبئی کیپٹلز (انٹرنیشنل لیگ ٹی 20) شامل ہیں۔

وہیں ایان بیل کو انگلینڈ کے حالات کا اچھا تجربہ ہے۔ وہ پہلے انگلینڈ انڈر-19 اور انگلینڈ لائنز ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 2024 میں انگلینڈ کے دورے کے دوران انہوں نے سری لنکا ٹیسٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے طور پر بھی ذمہ داری نبھائی تھی۔

سدرن بریو نے 2021 میں مردوں کے زمرے کے پہلے ’دی ہنڈریڈ‘ ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا تھا اور 2024 میں رنر اپ رہی تھی۔ تاہم گزشتہ سیزن میں ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اور آدھے مقابلے ہارنے کی وجہ سے وہ ناک آوٹ مرحلے میں جگہ نہیں بنا سکی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande