عراق میں ایران جنگ پر احتجاج، روبیو کا امریکی سفارت خانے کی حفاظت کرنے پر زور
بغداد،10مارچ(ہ س)۔یران پر امریکی-اسرائیلی حملے کے خلاف مشتعل مظاہروں کے بعد امریکی سکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے پیر کو عراق کی قیادت پر زور دیا کہ وہ امریکی سفارت خانے کی حفاظت جاری رکھے۔ترجمان وزارتِ خارجہ ٹومی پگوٹ نے کہا کہ وزیرِ اعظم محمد شیاع
عراق میں ایران جنگ پر احتجاج، روبیو کا امریکی سفارت خانے کی حفاظت کرنے پر زور


بغداد،10مارچ(ہ س)۔یران پر امریکی-اسرائیلی حملے کے خلاف مشتعل مظاہروں کے بعد امریکی سکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے پیر کو عراق کی قیادت پر زور دیا کہ وہ امریکی سفارت خانے کی حفاظت جاری رکھے۔ترجمان وزارتِ خارجہ ٹومی پگوٹ نے کہا کہ وزیرِ اعظم محمد شیاع السودانی سے فون پر بات کرتے ہوئے روبیو نے عراقی حکومت کی جانب سے امریکی سفارتی عملے اور سہولیات کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔متعدد سفارت خانوں اور اہم سرکاری عمارات والے علاقے گرین زون میں مشتعل مظاہرین نے دراندازی کی کوشش کی تھی جس کے بعد گذشتہ ہفتے حکام نے الزام لگایا تھا کہ مظاہرین نے براہِ راست گولیاں چلائیں جس سے سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande