
نئی دہلی، 08 فروری (ہ س): ممبئی میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں شرکت کے بعد، ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور نے کرکٹ کی ایک ناقابل یقین شام کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور اس کے چیئرمین جے شاہ کا شکریہ ادا کیا۔
امریکی سفیر گور نے اتوار کو سوشل میڈیا پر کہا، ٹی 20 ورلڈ کپ میں کرکٹ کی ایک ناقابل یقین شام کے لیے آئی سی سی اور جے شاہ کا شکریہ۔ میرے خیال میں آئندہ اولمپکس سمیت امریکہ میں کرکٹ کا مستقبل بہت روشن ہے۔
میچ کے دوران سرجیو گور نے آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ سے ملاقات کی اور امریکہ میں کرکٹ کی تیزی سے ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی سفیر نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ سے مل کر بہت اچھا لگا۔ ہم نے ریاستہائے متحدہ میں کرکٹ کی تیز رفتار ترقی، اس کے عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے، باصلاحیت کھلاڑیوں اور حیرت انگیز شائقین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
امریکی سفیر نے امریکی کرکٹ ٹیم اور جے شاہ کے ساتھ تصویر بھی پوسٹ کی۔ اس میں انہوں نے لکھا، اپنی امریکی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔ آج رات ممبئی میں ایک بہت ہی دلچسپ میچ ہوا۔
میچ کی بات کریں تو، ہندوستانی ٹیم اور امریکہ کے درمیان آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں ہفتہ کی رات ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ کپتان سوریہ کمار یادیو کے ناقابل شکست 84 رنوں کی بدولت بھارت نے 20 اوور میں نو وکٹوں پر 161 رن بنائے۔ جواب میں امریکہ کی ٹیم 20 اوور میں آٹھ وکٹوں پر صرف 132 رن بنا سکی اور میچ 29 رن سے ہار گئی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی