زیر تعمیر گنگا ایکسپریس وے پر ایک بے قابو کارنے سات لوگوں کو روندا، چارکی موت
رائے بریلی، 8 فروری (ہ س) ۔ اتر پردیش کے رائے بریلی میں زیر تعمیر گنگا ایکسپریس وے پر ایک بے قابو کار نے پیدل چل رہی سات خواتین اور نوعمرلڑکیوں کوروند دیا۔ چار خواتین جاں بحق اور تین زخمی ہو گئیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر
زیر تعمیر گنگا ایکسپریس وے پر ایک بے قابو کارنے سات لوگوں کو روندا، چار افراد ہلاک ہو گئے۔


رائے بریلی، 8 فروری (ہ س) ۔

اتر پردیش کے رائے بریلی میں زیر تعمیر گنگا ایکسپریس وے پر ایک بے قابو کار نے پیدل چل رہی سات خواتین اور نوعمرلڑکیوں کوروند دیا۔ چار خواتین جاں بحق اور تین زخمی ہو گئیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ زخمیوں کا علاج ضلع اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔

اتوار کی دیر شام، جگت پور تھانہ علاقے کے کوڈر گاوں کی رہنے والی شالنی بیٹی جنگ بہادر اپنی بہن سادھنا (15)، اوربھدوکھر تھانہ علاقہ کے علی گنج کی ہمانشی(22) بیٹی دل بہادر اور گاوں کی رشمی (15) بیٹی رام رتن ،آسماں(18) سمیت سات لڑکیاں چولی گاوں میں منعقد بھنڈارے میں شامل ہونے گئی تھیں۔ بھنڈارے میں پرساد کھانے کے بعد تمام زیر تعمیر گنگا ایکسپریس وے پر چل کر پیدل ہی گھر لوٹ رہی تھیں۔

ایکسپریس وے پر ایک بے قابو کار اچانک نمودار ہوئی اور یکے بعد دیگرے تمام نوجوان خواتین پر چڑھ دوڑی جس سے سبھی شدید زخمی ہو گئیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے قریبی لوگوں کی مدد سے انہیں جگت پور کے سی ایچ سی پہنچایا۔ وہاں ڈاکٹروں نے رام رتن کی بیٹیوں شالنی، ہمانشی، اسما اور رشمی کو مردہ قرار دیا۔ دیگر کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گرجا شنکر ترپاٹھی نے بتایا کہ حادثہ کار کی ٹکر سے پیش آیا۔ تفتیش جاری ہے۔ گاڑی کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande