بیٹے پر لگائے گئے الزامات پر سنیل شیٹی کی وضاحت
بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ فلم ’سنکی‘ کی نمائش ان کے بیٹے آہان شیٹی کے بے تحاشا عملے کے اخراجات کی وجہ سے روک دی گئی ہے۔ 2024 میں کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ناڈیاڈوالا گرانڈسن انٹرٹین
شیٹی


بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ فلم ’سنکی‘ کی نمائش ان کے بیٹے آہان شیٹی کے بے تحاشا عملے کے اخراجات کی وجہ سے روک دی گئی ہے۔ 2024 میں کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ناڈیاڈوالا گرانڈسن انٹرٹینمنٹ فلم کی شوٹنگ آہان کے معاون عملے پر ضرورت سے زیادہ اخراجات کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔ اب سنیل شیٹی نے ان دعوو¿ں کو بالکل بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سنیل نے واضح طور پر کہا کہ ان کے بیٹے نے کبھی بھی غیر ضروری طور پر بڑا عملہ نہیں رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'یہ سب افواہیں کسی کی سہولت کے لیے پھیلائی گئی ہیں، اگر کوئی پروڈیوسر بل مانگے گا تو میں خود اسے دیکھنے کو تیار ہوں، وہاں والد کا عمل دخل تھا اور رہے گا، اپنی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے جھوٹ مت پھیلاو¿، کیونکہ یہ آہان کے ساتھ ناانصافی ہے'۔ سنیل کے بیان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی حمایت میں مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے ’سنکی‘ کے لیے پرائم ویڈیو کے ساتھ ایک بڑا ڈیجیٹل معاہدہ کیا تھا۔ تاہم، بعد میں سیٹلائٹ اور ڈیجیٹل حقوق کے بارے میں افواہ پھیلی کہ وہ متوقع منافع میں کمی کا شکار ہو گئے، جس کی وجہ سے یہ منصوبہ روک دیا گیا۔ دریں اثنا، عملے کے اخراجات کے حوالے سے مختلف افواہیں منظر عام پر آئیں، جن کی اب سنیل شیٹی نے تردید کی ہے۔ اس وقت آہان شیٹی اپنی حالیہ ریلیز فلم ’بارڈر 2‘ کی کامیابی کے لیے خبروں میں ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande