
ممبئی، 6 فروری (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے اس بار بھی اپنی پالیسی ساز شرح یعنی ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے جمعہ کویہاں ریپو ریٹ 5.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔اس فیصلے کے نتیجے میں قرضوں کی شرح سود میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
آر بی آئی کے گورنر نے اپنی تین روزہ جائزہ میٹنگ میں مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایم پی سی نے مستحکم موقف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سنجے ملہوترا نے کہا کہ ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے متفقہ طور پر کلیدی پالیسی ریٹ یعنی ریپو ریٹ کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔
ملہوترا نے کہا کہ ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مالی سال 2025-26 کے لیے اپنی اقتصادی ترقی کے تخمینے کو بڑھا کر 7.4 فیصد کر دیا ہے۔ اس سے قبل مرکزی بینک نے شرح نمو 7.3 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔ آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ مثبت گھریلو افراط زر اور ترقی کے نقطہ نظر کی وجہ سے، ریزرو بینک نے رواں مالی سال کے لیے افراط زر 2.1 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فروری 2025 سے، آر بی آئی نے پالیسی سود کی شرح ریپو ریٹ میں کل 125 فیصد کی کٹوتی کر چکا ہے، جس کی وجہ سے ریپو ریٹ 5.25 فیصد ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد