بھارت-خلیجی تعاون کونسل کے درمیان  آزاد تجارتی معاہدے سے متعلق ابتدائی شرائط پر دستخط
نئی دہلی، 5 فروری (ہ س)۔ یوروپی یونین اور امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدوں کے بعد ہندوستان خلیجی عرب ممالک کے اہم گروپ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر آگے بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان اور جی سی سی نے آزاد تجارتی معاہدے پر
-بھارت-خلیجی تعاون کونسل کے درمیان ایف ٹی اے کے لیے ابتدائی شرائط پر دستخط


نئی دہلی، 5 فروری (ہ س)۔ یوروپی یونین اور امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدوں کے بعد ہندوستان خلیجی عرب ممالک کے اہم گروپ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر آگے بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان اور جی سی سی نے آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت شروع کرنے کے لیے جمعرات کو ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آر) پر دستخط کیے۔

مرکزی تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے مغربی ایشیائی ممالک کے گروپ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹرمز آف ریفرنس پر دستخط کی تقریب کی صدارت کی۔ ٹی او آر میں شرائط و ضوابط مجوزہ تجارتی معاہدے کے دائرہ کار اور طریقوں کا خاکہ پیش کرتے ہیں۔ گوئل نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ چیف مذاکرات کار نے ہندوستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان ایف ٹی اے کے حوالے سے شرائط پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک کروڑ سے زائد ہندوستانی جی سی سی خطے میں رہتے اور کام کرتے ہیں۔

وزیر تجارت نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں چھ ممالک پر مشتمل جی سی سی (بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات) کے ساتھ ہمارے تعلقات ایک اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہو گئے ہیں اور نئی اور عظیم جہتوں تک پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستان نے پہلے ہی مئی 2022 میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ ایک آزاد تجارتی معاہدہ نافذ کیا تھا۔ اس کے بعد، ہندوستان اور عمان نے 18 دسمبر 2025 کو مسقط میں ایک جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے۔ اب آزادانہ تجارت کے معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ جی سی سی چھ خلیجی ممالک کا ایک گروپ ہے: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، عمان اور بحرین اسکے رکن ممالک ہیں۔ مذاکرات کے پچھلے دو دور 2006 اور 2008 میں ہوئے تھے۔ جی سی سی کی جانب سے تمام ممالک اور اقتصادی گروپوں کے ساتھ مذاکرات معطل کرنے کی وجہ سے مذاکرات کا تیسرا دور منعقد نہیں ہو سکا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande