پدم شری شیام لال میموریل ہاکی ٹورنامنٹ میں شیام لال کالج اور جے ڈی ایم کی شاندارجیت
نئی دہلی، 4 فروری (ہ س)۔ 12ویں پدم شری شیام لال میموریل ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان شیام لال کالج (مارننگ شفٹ) نے بدھ کو کے مردوں کے زمرے میں اپنی مضبوط کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے کیروڑی مال کالج کو 5-0 سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی شیام لال کالج (ما
Sports-Hockey-SLCTournament


نئی دہلی، 4 فروری (ہ س)۔ 12ویں پدم شری شیام لال میموریل ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان شیام لال کالج (مارننگ شفٹ) نے بدھ کو کے مردوں کے زمرے میں اپنی مضبوط کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے کیروڑی مال کالج کو 5-0 سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی شیام لال کالج (مارننگ شفٹ) نے ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری جیت درج کرتے ہوئے اپنی مضبوط دعویداری پیش کی۔

نند کشور نے میزبان ٹیم کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے جبکہ شلوک، پنکج اور ہرش نے ایک ایک گول کرکے فتح کو مزید متاثر کن بنا دیا۔ نند کشور کو ان کی شاندار کارکردگی کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

خواتین کے زمرے میں جانکی دیوی مہاودیالیہ (جے ڈی ایم) نے شیاما پرساد مکھرجی کالج کو 1-0 سے شکست دے کر اہم فتح حاصل کی۔ کومل نے میچ کا واحد گول کیا جبکہ انجلی کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

دن کے دیگر میچوں میں شری رام کالج آف کامرس (ایس آر سی سی) نے ہنس راج کالج کو 4-2 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے لیے سمکت، من سمر، اندرپال اور آیوش نے ایک ایک گول کیا۔ ہنسراج کالج کے لیے ساگر یادو اور گریش نے گول کیے۔ سمکت کو ان کی شاندار کارکردگی کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ایک اور میچ میں شیام لال کالج (ایوننگ) نے کیروڑی مال کالج (کے ایم سی ) کو 3-1 سے شکست دی۔ راگھو نے دو گول کیے جبکہ ہرش نے ایک گول کیا۔ کے ایم سی کے لیے واحد گول ساگر نے کیا۔ روہت کو ان کی شاندار کارکردگی کے لیے پلیئر آف دی میچ سے نوازا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande