باکسم ایلیٹ 2026: ہتیش اور پریتی کی زبردست جیت نے ہندوستان کو ٹھوس شروعات دی
لانوسیا ، 4 فروری (ہ س)۔ ہندوستان نے باکسم ایلیٹ انٹرنیشنل 2026 میں اپنی مہم کی شاندار شروعات کی۔ 21 ممالک کے 214 مکے بازوں کی موجودگی والے اس باوقار ٹورنامنٹ کے افتتاحی دن ہندوستانی مکے بازوں نے ایک کے بعد ایک شاندار کارکردگی کے ساتھ اپنی طاقت کا
Sports-Boxing-BOXAM-Elite


لانوسیا ، 4 فروری (ہ س)۔ ہندوستان نے باکسم ایلیٹ انٹرنیشنل 2026 میں اپنی مہم کی شاندار شروعات کی۔ 21 ممالک کے 214 مکے بازوں کی موجودگی والے اس باوقار ٹورنامنٹ کے افتتاحی دن ہندوستانی مکے بازوں نے ایک کے بعد ایک شاندار کارکردگی کے ساتھ اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

ورلڈ باکسنگ کپ فائنلز چیمپیئن ہتیش گلیا (70 کلوگرام) نے مردوں کے زمرے میں ہندوستان کی قیادت کرتے ہوئے نیدرلینڈ کے فن باس کو 5:0 کے متفقہ فیصلے سے شکست دی۔ پورے مقابلے میں ہتیش مکمل کنٹرول میں نظر آئے اور اپنی شاندار ٹائمنگ اور رنگ انٹیلی جنس کے ساتھ اپنے حریف کو کوئی موقع نہیں دیا۔

اس سے قبل ، پریتی (54 کلوگرام) نے ایلیٹ خواتین کے زمرے میں ہندوستان کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ا نہوں نے اپنے تیز مکے اور مضبوط دفاع کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازقستان کی علیاسکر سمبت کو 5-0 سے شکست دی۔

ہندوستانی خواتین کی متاثر کن کارکردگی یہیں نہیں رکی۔ پراچی (57 کلوگرام)، پریا (60 کلوگرام) اور کاجل (65 کلوگرام) نے بھی جیت درج کرکے اگلے راو¿نڈ میں اپنی جگہ بنائی ۔ پراچی نے اسپین کی وینیسا موریل رامیرز کو اور پریا نے کینیڈا کی ایلیسیا مانسویٹو کو 5:0 سے شکست دی، جبکہ کاجل نے قازقستان کی اسیم تناتر کو قریبی مقابلے میں 4:1 سے شکست دی۔

مردوں کے زمرے میں بھی ہندوستانی باکسروں نے اپنا تسلط برقرار رکھا۔ سچن (60 کلوگرام) نے اسپین کے برینڈن الیجینڈرو کو 5:0 سے شکست دی، جبکہ محمد حسام الدین (60 کلوگرام) نے ڈنمارک کے میٹیاس مہمت بیوکدیمیر کو 4:1 سے شکست دی۔

ابھیناش جموال (65 کلوگرام) نے ڈنمارک کے خالد عثمان کو 5:0 سے شکست دی، جب کہ دیپک (70 کلوگرام) نے بیلجیم کے ہورنیل ایتیوی کو 4:1 سے شکست دی۔ آکاش (75 کلوگرام) اور انکش (80 کلوگرام) نے بھی 4:1 کے فیصلے سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم آدتیہ پرتاپ یادیو (65 کلوگرام)کو انگلینڈ کے جو ٹرنر کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پہلے دن شاندار کارکردگی کے ساتھ، ہندوستان نے باکسام ایلیٹ 2026 میں اپنے ارادوں کو واضح کر دیا ہے اور اشارہ دیا ہے کہ وہ آنے والے میچوں میں بھی ایک مضبوط چیلنج پیش کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande