وزیر اعظم نے یمنام کھیم چند کو منی پور کا وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی
نئی دہلی، 4 فروری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یمنام کھیم چند سنگھ کو منی پور کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے نیمچا کپگین اور لوسی دیکھو کو ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے ک
PM-CONGRATULATION-MANIPUR-CM


نئی دہلی، 4 فروری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یمنام کھیم چند سنگھ کو منی پور کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے نیمچا کپگین اور لوسی دیکھو کو ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر بھی مبارکباد دی۔

انہوں نے کونتھوجم گووندداس سنگھ اور کھورایجم لوکن سنگھ کو منی پور حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی۔ نئی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ وہ منی پور کے بھائیوں اور بہنوں کی ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کی سمت میں لگن سے کام کریں گے۔

ایک ایکس پوسٹ میں، مودی نے کہا،”منی پور کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر یمنام کھیم چند سنگھ کو مبارکباد۔ میں نیمچا کپگین اور لوسی دیکھو کو ریاست کے نائب وزرائے اعلی کے طور پر حلف لینے اور کونتھوجم گووند داس سنگھ کے ساتھ ساتھ کھورایجم لوکن سنگھ کو منی پور حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ منی پور کے میرے بھائیوں اور بہنوں کی ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کی سمت میں لگن سے کام کریں گے۔“

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande