وزیرِ اعظم اور دیگر رہنماؤں نے وجے راجے سندھیا کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 12 اکتوبر (ہ س)۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بانی رکن اور سابق رکنِ پارلیمنٹ راج ماتا وجے راجے سندھیا کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت
سندھیا


نئی دہلی، 12 اکتوبر (ہ س)۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بانی رکن اور سابق رکنِ پارلیمنٹ راج ماتا وجے راجے سندھیا کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیرِ اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’قومی خدمت کے تئیں وجے راجے سندھیا کی قربانی اور لگن سبھی کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے۔ ان کے نظریات اور خیالات وکست بھارت کے عزم میں نئی توانائی پیدا کریں گے۔‘‘

اوم برلا نے کہا کہ عوامی زندگی سے لے کر پارلیمانی ذمہ داریوں تک، وجے راجے نے اپنے اصولوں اور عوامی فلاح و بہبود کے تئیں غیر متزلزل وابستگی کے ذریعے ایک منفرد شناخت قائم کی۔ ملک کے تئیں ان کی وفاداری، عوامی خدمت اور نظریاتی وابستگی ہمیشہ تحریک کا ذریعہ بنی رہے گی۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وجے راجے نے اپنی پوری زندگی قومی خدمت، عوامی فلاح و بہبود اور ہندوستانی ثقافتی اقدار کے تحفظ کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے خواتین کے احترام اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے انتھک کوششیں کیں۔ ان کی زندگی قومی خدمت اور عوامی خدمت کے تئیں غیر متزلزل وابستگی کے ساتھ ساتھ اصولوں پر ثابت قدم رہنے کے لیے ہمیشہ ترغیب دیتی رہے گی۔

مرکزی وزیرِ داخلہ و امدادِ باہمی امت شاہ نے کہا کہ شاہی شان و شوکت کو ترک کرکے انہوں نے عوامی خدمت کا راستہ اختیار کیا اور اپنی پوری زندگی قوم پرستانہ نظریے کو مضبوط بنانے کے لیے وقف کر دی۔ ایمرجنسی کے خلاف جدوجہد کے دوران انہوں نے کئی ماہ تک جیل کی صعوبتیں برداشت کیں، اس کے باوجود اپنے اصولوں سے ذرا برابر بھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کی زندگی ہمیشہ ہر کارکن کے لیے تحریک کا ذریعہ بنی رہے گی۔

مرکزی وزیرِ برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں نتن گڈکری نے بھی وجے راجے سندھیا کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مرکزی وزیرِ مواصلات جیوتی رادتیہ ایم۔ سندھیا نے کہا، ’’میری زندگی میں تحریک کا سرچشمہ، میری دادی اور قابلِ احترام راج ماتا وجے راجے سندھیا کے یومِ پیدائش پر، میں ان کے قدموں میں بار بار عقیدت کے ساتھ سر جھکاتا ہوں۔‘‘

مرکزی وزیرِ ثقافت و سیاحت گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ فراخ دل اور بااثر شخصیت کی مالک، ہندوستانی سیاست کی معروف ہستی اور گوالیار شاہی خاندان کی راج ماتا وجے راجے سندھیا نے بھارتیہ جن سنگھ اور بی جے پی کے نظریے کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی یہ خدمات ہمیشہ ناقابلِ فراموش رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande