
نئی دہلی، 12 اکتوبر(ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے نوراتری کے دوسرے دن ماں برہمچارینی کی پوجا ارچنا کی ۔انہوں نے تپسیا، قربانی اور عزم کی علامت ماں برہمچارینی سے پرارتھنا کی کہ ماں سبھی کو حوصلے اور ضبطِ نفس کا آشیرواد عطا فرمائیں۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:
’’نوراتری کا دوسرا دن تپسیا، قربانی اور عزم کی علامت ماں برہمچارینی کی پوجا کے لیے وقف ہے۔ وہ سبھی کو حوصلے اور ضبط نفس کا آشیرواد عطا فرمائیں۔‘‘
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی