ورلڈ ریسلنگ نے لاس اینجلس 2028 اولمپکس کے لیے کوالیفکیشن کے عمل کا اعلان کیا
کورسیئر-سر-ویوے (سوئٹزرلینڈ)، 3 فروری (ہ س): یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) نے پیر کو لاس اینجلس اولمپکس 2028 (ایل اے ) کے لیے کُشتی کی اہلیت کے عمل میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے ایک نئے نظام اور مختلف مقابلوں کے لیے کوٹہ کی تقسیم کا اعلان کیا۔
Sports-Wrestling-UWW-LA2028


کورسیئر-سر-ویوے (سوئٹزرلینڈ)، 3 فروری (ہ س): یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) نے پیر کو لاس اینجلس اولمپکس 2028 (ایل اے ) کے لیے کُشتی کی اہلیت کے عمل میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے ایک نئے نظام اور مختلف مقابلوں کے لیے کوٹہ کی تقسیم کا اعلان کیا۔

ایل اے 2028 سے ہر وزن کے زمرے میں کل 16 پہلوان اولمپکس کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ یہ پوزیشن چار مختلف ذرائع —ورلڈ چیمپئن شپ،براعظمی کوالیفائر، ورلڈ اولمپک کوالیفائر اور یو ڈبلیو ڈبلیو درجہ بندی- سے پ±ر کی جائیں گی۔

عالمی چیمپئن شپ سے شروعات ہوگی

کوالیفکیشن کا پہلا مرحلہ اگلے سال ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ سے ہوگا، جس میں کل 72 اولمپک کوٹے دیئے جائیں گے ۔ 18اولمپک وزن کے زمروں میں سونے، چاندی اور کانسے کے دو تمغے جیتنے والے اپنی اپنی قومی اولمپک کمیٹیوں (این او سی ) کے لئے ایل اے 2028 کا ٹکٹ حاصل کریں گے۔

یو ڈبلیو ڈبلیو رینکنگ سے بھی کوٹہ حاصل ہوگا

پہلے مرحلے میں کوالیفائی نہ کر سکنے والے پہلوانوں میں سے یو ڈبلیو ڈبلیو درجہ بندی میں سب سے اوپر تین ممالک کو ایک ایک کوٹہ دیا جائے گا۔یو ڈبلیو ڈبلیو درجہ بندی میں ایل اے 2028 سے پہلے منعقد ہونے والے سات بڑے مقابلوں کے نتائج شامل ہوں گے، جن میں 2027 سینئر براعظمی چیمپئن شپ، 2027 رینکنگ سیریز (تین ایونٹس)، 2027 سینئر ورلڈ چیمپئن شپ، 2028 رینکنگ سیریز (ایک ایونٹ) اور 2028 سینئر براعظمی چیمپئن شپ شامل ہیں ۔ براعظمی نتائج میں سے صرف بہترین دو کارکردگیوں کو شمار کیا جائے گا۔

براعظمی کوالیفائرز میں 144 کوٹہ

تیسرے مرحلے میں یورپ، ایشیا، پین امریکہ اور افریقہ اور اوشیانا کے براعظمی کوالیفائر منعقد کئے جائیں گے ۔ان میں ہر وزن کے زمرے میں دو-دو کوٹے دیئے جائیں گے۔ اس مرحلے کے ذریعے کل 144 پہلوان اولمپکس کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

آخری موقع: عالمی اولمپک کوالیفائرز

چوتھا اور آخری مرحلہ عالمی اولمپک کوالیفائرز ہوں گے، میں سونے کا تمغہ جیتنے والوں کو 18 کوٹے دیئے جائیں گے۔ ان میں صرف وہی ممالک شرکت کر سکیں گے جنہوں نے پہلے تین مرحلوں میں کوئی کوٹہ حاصل نہیں کیا ہو۔ ہر حصہ لینے والا ملک تمام اسٹائل کی کُشتی میں زیادہ سے زیادہ دو پہلوان بھیج سکتا ہے۔

سیڈنگ کے اصول بھی تبدیل کئے گئے

یو ڈبلیو ڈبلیو نے اولمپک سائیکل کے لیے سیڈنگ کے عمل میں بھی تبدیلیکی ہے۔ چار سیڈ مقابلوں میں کانٹی نینٹل چیمپئن شپ، کانٹی نینٹل کوالیفائرز اور ورلڈ کوالیفائرز شامل ہوں گے جبکہ رینکنگ سیریز، ورلڈ چیمپئن شپ اور اولمپک گیمز آٹھ سیڈ مقابلے ہوں گے۔

اولمپک گیمز کے لیے ایک اہم تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ اگر کوئی ملک نے جس پہلوان سے سیڈ حاصل کی ہے ، اس کی جگہکسی دیگر پہلوان کو بھیجتا ہے ، تب بھی سیڈ ملک کے پاس ہی رہے گی۔ دیگر تمام مقابلوں میں، سیڈ پہلوان سے متعلق ہوگی اور اگر کھلاڑی تبدیل کرنے پر ملک سیڈ سے محروم ہو جائے گا۔

ایل اے 2028 اولمپکس کے لیے سیڈنگ کا تعین 2027 رینکنگ سیریز کے تین ایونٹس میں کاکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا جس میں 2027 کانٹی نینٹل چیمپئن شپ (یعنی براعظمی کھیل)، 2027 ورلڈ چیمپئن شپ، 2028 رینکنگ سیریز ایونٹ اور 2028 براعظمی چیمپئن شپ شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande